جاپان میں شدید برف باری سے تین افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 25th January 2023, 12:41 PM | عالمی خبریں |

ٹوکیو، 25؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) جاپان میں چہارشنبہ کی صبح شدید برف باری سے تین افراد ہلاک ہوگئے اورعام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔

چیف کابینہ سکریٹری ہیروکازو ماتسونو نے آج ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اطلاعات کے مطابق برفباری کی وجہ سے کم از کم ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا دو دیگر افراد کی موت برف باری کی وجہ سے ہوئی ہے۔ زخمیوں کا ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل جاپانی میڈیا نے بتایا تھا کہ شدید برف باری کے باعث کیوٹو شہر اور شیگا پریفیکچر میں بیواکو اسٹیشن کے درمیان 10 گھنٹے تک راستہ بند ہونے کے بعد کم از کم 13 افراد کو صحت سے متعلق پریشانیوں کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

کیوڈو خبر رساں ایجنسی کے مطابق، جاپان کے صوبہ ناگاساکی میں تارامی شہرکے قریب ایک ہائی وے پر تقریباً 100 گاڑیاں شدید برف باری کے باعث پھنس گئیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان ایئر لائنز اور آل نیپون ایئرویز بدھ کو 200 سے زائد پروازیں منسوخ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ مشرقی جاپان ریلوے نے فوکوشیما اور شنجو کے درمیان بلٹ ٹرین سروس کو معطل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز سے ہی جاپان شدید برفباری اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ ہوکائیڈو جزیرے پر واقع شہر ریکوبیٹسو میں بدھ کی صبح کم سے کم درجہ حرارت منفی 26.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔