آدھار کارڈ سے لنک نہ ہونے کے سبب 3 کروڑ راشن کارڈ منسوخ، سپریم کورٹ سخت برہم

Source: S.O. News Service | Published on 18th March 2021, 11:41 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 18؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی ) بدھ کے روز سپریم کورٹ نے آدھار کارڈ سے لنک نہ ہونے کی وجہ سے تقریباً تین کروڑ راشن کارڈوں کی منسوخی کو انتہائی سنجیدہ معاملہ قرار دیا ، اور مرکزی حکومت اور تمام ریاستوں سے جواب طلب کیا ہے۔ چیف جسٹس (سی جے آئی) ایس اے بوبڑے ، جسٹس اے سی بوپنا اور جسٹس رام سبرمنین کے بنچ نے کہا کہ اسے بدعنوانی کی طرح نہیں دیکھا جانا چاہئے ،کیونکہ یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔ سماعت کے آغاز پر کوئلی دیوی کے طرف سے پیش سینئر وکیل کولن گونزالوس نے کہا کہ عرضی ایک بڑا کیس سے پردہ اٹھاتی ہے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ ممبئی ہائی کورٹ میں میرے سامنے بھی ایسا ہی معاملہ سامنے آیا تھا۔ میرے خیال میں یہ کیس متعلقہ ہائی کورٹ میں دائر ہونا چاہئے تھا۔ بنچ نے وکیل کو بتایا کہ انہوں نے اس کیس کا دائرہ بڑھایا ہے۔ گونزالویس نے استدلال کیا کہ انہیں یہ ایک اہم معاملہ نظر آتاہے ، کیونکہ مرکزی سرکار نے تقریبا تین کروڑ راشن کارڈ منسوخ کردیئے ہیں۔بنچ نے کہا کہ وہ اس کیس کی سماعت کسی اور دن کریں گے ۔ کیوں کہ وکیل استغاثہ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے راشن کارڈز منسوخ کردیئے ہیں۔ جب کہ ایڈیشنل سالسٹر جنرل امن لیکھی نے کہا ہے کہ وکیل استغاثہ نے یہ غلط بیان دیا کہ مرکز نے راشن کارڈز منسوخ کردیئے ہیں۔

اس پورے معاملے پر بنچ نے کہا کہ ہم آدھار کارڈ کی وجہ سے راشن کارڈ کی منسوخی کے معاملے پر مرکز سے جواب طلب کر رہے ہیں، یہ احتجاجی مقدمہ نہیں ہے، ہم اس کی سماعت کریں گے ۔مرکزی سرکار کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں، چار ہفتوں میں جواب دیا جانا چاہئے۔ لیکھی نے کہا کہ اس معاملے میں پہلے ہی نوٹسجاری کردیئے گئے ہیں اور مرکز کا جواب ریکارڈ پر ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کی تیاریاں مکمل، ووٹنگ پیر کو ہوگی

  لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں پیر کو آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 پارلیمانی نشستوں اور اڈیسہ اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے لئے 35 نشستوں پر ووٹنگ کے ہموار انعقاد کے لئےلیے ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

کانگریس کی گارنٹی ہر شخص کی اقتصادی اور سماجی تحفظ کی ڈھال ہے: ملکارجن کھرگے

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ کانگریس نے اپنے منشور میں جو پانچ ’نیائے‘ (انصاف) اور 25 گارنٹیاں ملک کے شہریوں کے سامنے پیش کی ہیں وہ سب کے لیے سماجی اور اقتصادی تحفظ کی مضبوط ڈھال ہے۔ یہ ملک کے ہر شہری کو سماجی و اقتصادی طور پر مضبوط بنانے کا ایک مضبوط بنیاد بھی ...

بی جے پی کی مرکزی حکومت 4 جون کو رخصت ہو رہی ہے؛ سنجے راوت کا دعویٰ

  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سواتی مالیوال معاملے میں ویبھو کمار کی گرفتاری کے خلاف بی جے پی ہیڈکوارٹر کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پولیس نے راستے میں ہی روک دیا ہے۔ اروند کیجریوال کے اس مارچ کو مہاراشٹر کی پارٹی شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے حمایت کی ...

مشن جھاڑو کے تحت عآپ لیڈروں پر ایکشن ہو رہا ہے؛ کیجریوال کا پی ایم مودی پر و بی جے پی پر سخت حملہ

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کو یکے بعد دیگرے جیل میں ڈالنے کے خلاف بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپ کے لیڈروں کے خلاف مشن جھاڑو کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ بی جے پی آپریشن جھاڑو چلا رہی ہے۔ جو کچھ بھی ہو رہا ...

ہمیں ڈرپوک لوگ نہیں، ببر شیر کانگریسی چاہیے؛ راہل گاندھی نے دہلی کے رام لیلا میدان میں جلسہ عام سے کیا خطاب

راہل گاندھی نے آج دہلی واقع رام لیلا میدان میں ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب کر راجدھانی میں لوک سبھا انتخاب کی مہم کو رفتار دے دی ہے۔ انھوں نے تقریب میں موجود زبردست بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر کانگریس کارکنان کو ’ببر شیر‘ کہہ کر پکارا، ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں ...