فضائیہ کو 1.54 کروڑ روپے کا معاوضہ دینا ہوگا

Source: S.O. News Service | Published on 13th April 2024, 12:45 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ، 13/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) جموں و کشمیر کے سامبا میں 2002میں ایک فوجی اسپتال میں متاثرہ (آلودہ) خون چڑھانے کی وجہ سے ایک بزرگ شخص کو ایچ آئی وی ہو گیا تھا۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ نے ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کو ایچ آئی وی سے متاثرہ اس بزرگ شخص کو تقریباً 1.54 کروڑ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ حالانکہ عدالت نے اس معاملے پر اپنے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس پی بی ورالے کی بنچ نے کہا کہ گزشتہ سال ستمبر کے فیصلے میں کوئی غلطی نہیں تھی کہ اس پر دوبارہ غور کیا جائے۔

بنچ نے 3اپریل کو جاری کردہ اپنے حکم میں کہا کہ’ہم نے 26 ستمبر 2023 کے فیصلے اور حکم کی نظرثانی کی درخواست کا مطالعہ کیا ہے۔ اس میں ایسی کوئی غلطی نہیں ہے جس پر ہمیں دوبارہ غور کرنا پڑے۔‘ درخواست کو مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ نظرثانی درخواست میں مانگی گئی ریلیف کیلئے کوئی خاطر خواہ بنیاد نہیں دی گئی، اس لیے اس درخواست کو خارج کر دیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ 13 دسمبر 2001 کو ہندوستانی پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کے بعد شروع کیے گئے آپریشن پراکرم کے دوران لڑاکا رینک میں خدمات انجام دینے والے ایک شخص کے بیمار ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
انہیں ایک یونٹ خون چڑھانی پڑی تھی۔

سپریم کورٹ نے ستمبر کے اپنے فیصلے میں کہا کہ اپیل کنندہ معاوضہ کا حقدار ہے۔ اس کے ساتھ طبی غفلت کی وجہ سے 1,54,73,000 روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کو کہا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ اس معاملے میں انفرادی طور پر کسی کو ذمہ داری نہیں سونپی جا سکتی۔ آئی اے ایف اور انڈین آرمی دونوں ذمہ دار ہیں۔ آئی اے ایف نے اپیل کنندہ سے 6 ماہ کے اندر معاوضہ ادا کرنے کو کہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...