روس اور چین نے کیا غزہ پر امریکی قرارداد کا مسودہ ویٹو

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th October 2023, 9:57 PM | عالمی خبریں |

اقوام متحدہ 26 اکتوبر(ایس او نیوز/ایجنسی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین، روس اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ سے متعلق امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پرمخالفت کی گئی جبکہ برازیل اور موزمبیق غیر حاضر رہے۔  اسی طرح روس کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے کو لے کر چین، روس، امارات اور گبون نے حمایت کی جبکہ امریکہ اور برطانیہ نے مخالفت کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روس اور امریکہ نے بدھ (25 اکتوبر) کو ایک دوسرے کی قراردادوں کے مسودے کے خلاف ووٹ دیا جس نے اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے درمیان جاری جنگ سے نمٹنے کے لیے کسی بھی متفقہ ردعمل پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تعطل کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

اس موقع پر البانیہ، ایکواڈور، فرانس، گھانا، جاپان، مالٹا، موزمبیق اور سوئٹزرلینڈ غیر حاضر رہے۔ قرارداد منظور کرنے کیلئے کم سے کم نو اراکین کی حمایت ضروری ہوتی ہے۔ امریکی قرارداد میں اسرائیل کو دفاع کا حق ہونے پر زور دیا گیا تھا جبکہ روس کی جانب سے پیش مسودے میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج غزہ کے شہریوں کو شمال سے بے دخل کرنے کا مطالبہ منسوخ کرے۔

یہ قراردادیں امریکہ کی جانب سے برازیل کی طرف سے پیش کی گئی ایک قرارداد کے مسودے کو ویٹو کرنے کے بعد سامنے آئی ہیں جس میں حماس کی طرف سے 7 اکتوبر کو اسرائیل میں ہونے والے حملوں کی مذمت کی گئی تھی اور امداد کی ترسیل کی اجازت دینے کے لیے لڑائی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر توقف کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

تاہم اس وقت اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے متن میں اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کا ذکر نہ کرنے پر تنقید کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔