انتخابی نشان اور نام حاصل کرنے کے لیے 2000 کروڑ کا سودا ہوا، جلد کروں گا انکشاف: سنجے راؤت

Source: S.O. News Service | Published on 19th February 2023, 8:50 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،19/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) الیکشن کمیشن کے شیوسینا کا نام اور انتخابی نشان وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے دھڑے کو فراہم کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد سے مہاراشٹر میں ٹھاکرے اور شندے دھڑے کے لیڈروں کے درمیان بیان بازی جاری ہے۔ ٹھاکرے کا دھڑا الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہا ہے۔ دریں اثنا، شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے ایک بڑا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ انتخابی نشان اور نام حاصل کرنے کے لیے اب تک مبینہ طور پر 2000 کروڑ کے سودے اور لین دین ہو چکے ہیں!

سنجے راؤت نے کہا کہ یہ اعداد و شمار صد فیصد درست ہیں۔ جلد ہی بہت سی چیزیں سامنے آئیں گی۔ ملک کی تاریخ میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔اس سے پہلے راؤت نے کہا تھا ’’ہماری پارٹی پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے، ہم اس کی تحقیقات کریں گے، چور کو پکڑنا پڑے گا، آخر تیر اور کمان کا چور کون ہے؟ ہم سب صرف تیر اور کمان چوری کرنے والوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ یہ چوری انہیں مہنگی پڑے گی۔‘‘ راؤت نے الزام لگایا ہے کہ یہ فیصلہ خریدا ہوا ہے، اصل شیو سینا سے نشان اور نام چھین لیا گیا ہے اور یہ انصاف نہیں ہے۔

امت شاہ کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے راؤت نے کہا ’’مہاراشٹر نے کبھی بھی شاہ کے الفاظ کو سنجیدگی سے نہیں لیا ہے۔ کون جیتا اور کون ہارا، اس کا فیصلہ ریاست کے عوام کریں گے۔ ہم نے پیگاسس کے بارے میں بھی سوالات پوچھے تھے۔ سپریم کورٹ گئے اور کلین سیٹ حاصل کر کے آئے۔ سب جانتے ہیں کہ یہاں کیا ہوتا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کے سوالات ملک کے سوال ہیں۔ ای وی ایم مشینوں کو ہیک کیا جا رہا ہے، اسرائیل کی کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا ہے۔ حکومت کو ان تمام مسوضوعات پر جواب دینا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کی تیاریاں مکمل، ووٹنگ پیر کو ہوگی

  لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں پیر کو آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 پارلیمانی نشستوں اور اڈیسہ اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے لئے 35 نشستوں پر ووٹنگ کے ہموار انعقاد کے لئےلیے ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

کانگریس کی گارنٹی ہر شخص کی اقتصادی اور سماجی تحفظ کی ڈھال ہے: ملکارجن کھرگے

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ کانگریس نے اپنے منشور میں جو پانچ ’نیائے‘ (انصاف) اور 25 گارنٹیاں ملک کے شہریوں کے سامنے پیش کی ہیں وہ سب کے لیے سماجی اور اقتصادی تحفظ کی مضبوط ڈھال ہے۔ یہ ملک کے ہر شہری کو سماجی و اقتصادی طور پر مضبوط بنانے کا ایک مضبوط بنیاد بھی ...

بی جے پی کی مرکزی حکومت 4 جون کو رخصت ہو رہی ہے؛ سنجے راوت کا دعویٰ

  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سواتی مالیوال معاملے میں ویبھو کمار کی گرفتاری کے خلاف بی جے پی ہیڈکوارٹر کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پولیس نے راستے میں ہی روک دیا ہے۔ اروند کیجریوال کے اس مارچ کو مہاراشٹر کی پارٹی شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے حمایت کی ...

مشن جھاڑو کے تحت عآپ لیڈروں پر ایکشن ہو رہا ہے؛ کیجریوال کا پی ایم مودی پر و بی جے پی پر سخت حملہ

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کو یکے بعد دیگرے جیل میں ڈالنے کے خلاف بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپ کے لیڈروں کے خلاف مشن جھاڑو کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ بی جے پی آپریشن جھاڑو چلا رہی ہے۔ جو کچھ بھی ہو رہا ...

ہمیں ڈرپوک لوگ نہیں، ببر شیر کانگریسی چاہیے؛ راہل گاندھی نے دہلی کے رام لیلا میدان میں جلسہ عام سے کیا خطاب

راہل گاندھی نے آج دہلی واقع رام لیلا میدان میں ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب کر راجدھانی میں لوک سبھا انتخاب کی مہم کو رفتار دے دی ہے۔ انھوں نے تقریب میں موجود زبردست بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر کانگریس کارکنان کو ’ببر شیر‘ کہہ کر پکارا، ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں ...