اقتدار کے بارے میں سچ بولنا کہیں زیادہ اہم ہے: پی سائی ناتھ

Source: S.O. News Service | Published on 8th August 2022, 10:47 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،8؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ’’اقتدار سے سچ بولنا ایک بے وقوفی بھرا جملہ ہے کیونکہ اقتدار تو سچ ہمیشہ جانتی ہے۔ وہ اتنی بھولی نہیں ہے۔ اقتدار کو آپ سے کہیں زیادہ پتہ ہے اور وہ سب کچھ جانتے بوجھتے ہوئے کام کرتی ہے۔ زیادہ اہم ہے اقتدار اور سماج کے بارے میں سچ بولنا۔ مصنفین اور صحافیوں کے سامنے یہ ایک تاریخی عمل ہے۔‘‘ پروگریسیو رائٹرس ایسو سی ایشن کے ذریعہ دہلی میں ’امرت مہوتسو کے دور میں احتجاج‘ عنوان سے منعقد تقریب میں پی. سائی ناتھ نے یہ باتیں رکھیں۔

پی. سائی ناتھ نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ملک میں نابرابری تیزی سے بڑھی ہے۔ 2007 کے ریمن میگسیسے انعام سے سرفراز پی سائی ناتھ نے اس بات کو نشان زد کیا کہ گزشتہ 20 سال میں ملک میں ارب پتیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ لیکن ارب پتیوں کی تعداد میں اضافہ اس لیے نہیں ہوا ہے کہ انھوں نے خود دولت کمائی ہے یا ترقی کی ہے، بلکہ یہ دولت ’غریبوں سے چوس لی گئی ہے‘۔

پیپلز آرکائیو آف رورل انڈیا کے بانی مدیر پی. سائی ناتھ نے کہا کہ کورونا وبا کے دور کو غریبوں سے دولت چوسنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ انھوں نے سوال اٹھایا کہ ’’آخر وبا سے کس کا فائدہ ہوا؟ بڑی دوا کمپنیوں کا، سیرم انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او جیسے لوگوں کا، بائجوس جیسی کمپنیوں کا...۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ فاشزم کے دو اصول ہیں، پہلا ہے اقتدار پر قبضہ اور دوسرا ہے اقتدار پر مکمل کنٹرول۔ سائی ناتھ کا کہنا ہے کہ سول سوسائٹی، مصنفین اور صحافیوں کو ایک متبادل پروگرام تیار کرنا ہوگا۔ مصنفین کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ نابرابری کے بارے میں لگاتار لکھیں۔

پی. سائی ناتھ نے کسان تحریک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تینوں متنازعہ قوانین کو مودی حکومت نے آخر واپس لیا۔ اس تحریک میں ہر دوسرا نعرہ اڈانی یا امبانی سے جڑا ہوا تھا۔ لیکن اس سب کے بیچ کسی نے اس بات کو سامنے نہیں رکھا کہ اڈانی اور امبانی کی ذاتی ملکیت پنجاب اور ہریانہ کی جی ڈی پی سے بھی زیادہ ہے۔ آزاد صحافیوں اور مصنفین کے کردار کی اہمیت ظاہر کرتے ہوئے سائی ناتھ نے کہا کہ چونکہ امبانی اپنے اشتہارات کے ذریعہ میڈیا پر براہ راست کنٹرول رکھتے ہیں اور ایسے میں کوئی بھی نابرابری کی بات نہیں کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’صرف آزاد صحافی اور مصنفین ہی اس بارے میں لکھ سکتے ہیں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ پروگریسیو رائٹرس ایسو سی ایشن کے ذریعہ منعقد یہ پروگرام دو دن چلے گا۔ اس سال اس پروگرام کو مشہور اردو رائٹر اور سماجی کارکن پروفیسر علی جاوید کی یاد میں منعقد کیا گیا ہے۔ علی جاوید کا گزشتہ سال انتقال ہو گیا تھا۔ اس تقریب کے پہلے دن سمینار اور ہم عصر افسانوی ادب پر تبادلہ خیال ہوا۔ پروگرام میں شمالی ہندوستان کے اہم ادیب، صحافی، نظریہ ساز اور سماجی کارکنان حصہ لے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...