'مودی کنیت' کیس: راہل گاندھی کو پٹنہ ہائی کورٹ سے راحت، ایم پی-ایم ایل اے عدالت کے حکم پر لگائی روک!

Source: S.O. News Service | Published on 25th April 2023, 11:14 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 25/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو پٹنہ ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ مودی کنیت کیس میں پٹنہ کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے راہل گاندھی کو منگل 25 اپریل کو جسمانی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ راہل گاندھی کی جانب سے پٹنہ ہائی کورٹ میں اس کے لیے استثنیٰ کی اپیل کی گئی تھی۔ پٹنہ ہائی کورٹ نے ایم پی- ایم ایل اے کورٹ کے حکم پر روک لگاتے ہوئے 15 مئی کی تاریخ دی ہے۔

پیر کو اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے پٹنہ ہائی کورٹ کے جسٹس سندیپ کمار کی سنگل بنچ نے کیس کی اگلی سماعت 15 مئی کو مقرر کی ہے۔ پٹنہ کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے راہل گاندھی کو مودی کنیت کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر 25 اپریل کو عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی۔ ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے بعد اب انہیں 25 اپریل کو ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں پیش نہیں ہونا پڑے گا۔

بتا دیں کہ راہل گاندھی کو سورت کی ایک عدالت نے مودی کنیت کیس میں ہتک عزت کے چار سال پرانے معاملے میں دو سال کی سزا سنائی تھی۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد سکریٹریٹ نے ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت بھی منسوخ کر دی تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران راہل گاندھی نے کرناٹک کے کولار میں ایک تقریر کی تھی جس میں انہوں نے مودی کنیت کے حوالے سے بیان دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو باندہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹنگ کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی ہے۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اب تو آنسوؤں کا دریا بہنے لگا ہے، اس بار آنسوؤں کا پانی خطرے کے ...

بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے: آدتیہ ٹھاکرے

ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے سشما آندھرے کو شیوشینا (ٹھاکرے) میں شامل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سشما آندھرے شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے پر تنقید کی تھی اور اب انھیں کی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں ...

شکایت پر عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 44 کے تحت ایک شکایت پر عدالت کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

ہمارا حکم صاف ہے، کیجریوال کو خود سپردگی کرنی ہوگی: سپریم کورٹ

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر آج (16 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے کہا کہ کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ ...

1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔