افغانستان کی سلامتی پر قطر-امریکہ کے مابین تبادلۂ خیال، سینکڑوں افراد انخلا کے منتظر

Source: S.O. News Service | Published on 7th September 2021, 12:58 PM | عالمی خبریں |

کابل،7؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی نے یہاں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ افغانستان پر طالبان کے قبضے سے پیدا ہونے والی صورت حال اور وہاں سیکورٹی کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔ یہ اطلاع امیر قطر کے دفتر سے جاری کی گئی ہے۔ دفتر نے ایک بیان میں کہا ’’انہوں نے افغانستان میں جاری پیش رفت اور ملکی سلامتی اور استحکام کو مستحکم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا‘‘۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزراء نے قطر کے امیر سے افغانستان میں امن کے عمل کی حمایت اور امریکی اور اتحادیوں کے شہریوں اور افغان شہریوں کے انخلا میں اہم کردار ادا کرنے پر قطر کے امیر کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی صدر نے قطر اور طالبان کے درمیان دوحہ میں امن مذاکرات اور خطے میں امن کو برقرار رکھنے میں قطر کے سفارتی کردار کے لیے بھی شکریہ ادا کیا۔

ادھر، برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ افغانستان سے اب بھی 312 افراد انخلا کے لیے منتظر ہیں، ان میں سے 192 لوگوں نے کالز کا جواب دیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ایک بیان میں کہا کہ وہ طالبان پر زور دے رہے ہیں کہ انخلا کے خواہش مندوں کو محفوظ راستہ دیں اور انسانی حقوق کا خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ملکوں نے یقینی بنایا ہے کہ افغانستان میں لڑکیاں اسکول جائیں اور دہشت گرد حملے نہ ہوں۔ دوحہ سے ملنے والی خبروں میں بتایا گیاہے کہ قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ افغانستان پر طالبان کے قبضے سے پیدا ہونے والی صورت حال اور وہاں سیکورٹی کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...