قرآن کی بے حرمتی کے بعد بڑی تعداد میں بغداد پہنچے مظاہرین، زبردست ہنگامہ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd July 2023, 1:36 PM | عالمی خبریں |

بغداد، 23/جولائی(ایس او نیوز/ایجنسی)بین الاقوامی مذمت کے باوجود سٹاک ہوم میں قرآن کریم کے نسخے کی بے حرمتی پر ایک مرتبہ پھر اسلامی دنیا میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔عراق کی جانب سے سویڈش سفیر کو اپنی سرزمین سے نکال دیا گیا ہے۔ عراقی چارج ڈی افیئرز کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ عراق نے تمام سویڈش کمپنیوں کے ساتھ لین دین پر پابندی لگا دی ہے۔تاہم عراقی وزارت خارجہ نے آج ہفتہ کو اعلان کیا ہے کہ وہ بغداد میں سویڈش سفارت خانے پر حملے اور آگ لگائے جانے کے بعد ایسے حملے کو دوبارہ وقوع پذیر نہیں ہونے دے گی۔

واضح رہے کہ ہفتہ کی صبح سینکڑوں مظاہرین نے بغداد کے سخت سکیورٹی والے گرین زون پر خوب ہنگامہ کیا۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے اس علاقہ پر ایک طرح سے حملہ کرنے کی کوشش کی جہاں ڈنمارک کا سفارتخانہ موجود ہے۔ دراصل یہ سبھی افراد ڈنمارک کی راجدھانی کوپین ہیگن میں عراقی سفارتخانہ کے سامنے ایک الٹرا نیشنلسٹ گروپ کے ذریعہ قرآن جلانے کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد احتجاجی مظاہرہ کرنے پہنچے تھے۔ حالانکہ گرین زون میں موجود سکیورٹی فورسز نے ان مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا اور وہ ڈینش سفارتخانہ تک نہیں پہنچ سکے۔یہ احتجاجی مظاہرہ سویڈن میں منصوبہ بند طریقے سے قرآن پاک کو نذر آتش کیے جانے سے ناراض لوگوں کے ذریعہ بغداد میں سویڈش سفارتخانہ پر حملہ کیے جانے کے دو دن بعد پیش آیا ہے۔ مظاہرین نے کئی گھنٹوں تک یہاں ہنگامہ کیا اور بااثر عراقی شیعہ مولوی مقتدی الصدر کی تصویر والے پرچم لہرانے کے ساتھ ساتھ آگ زنی بھی کی۔ اچھی بات یہ رہی کہ سفارتخانہ کے ملازموں کو وہاں سے ایک دن پہلے ہی نکالا گیا تھا۔

اس سے قبل جمعہ کے روز بھی دوپہر کو ہزاروں لوگوں نے عراق اور دیگر مسلم اکثریتی ممالک میں ڈنمارک میں قرآن پاک نذرِ آتش کیے جانے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے پرامن مظاہرہ کیا تھا۔ ڈینش میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو الٹرا نیشنلسٹ گروپ ڈانسکے پیٹریٹر کے اراکین نے کوپن ہیگن میں عراقی سفارتخانہ کے سامنے قرآن کی ایک کاپی اور ایک عراقی پرچم نذرِ آتش کیا اور فیس بک پر اس کی لائیو ویڈیو بھی چلائی۔ اس واقعہ کے بعد بغداد میں رات بھر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مقتدیٰ الصدر کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے اور عراقی پرچم کے ساتھ ساتھ اہم لیڈر اور ان کی تحریک سے جڑے پرچم کی تصویر لے کر سینکڑوں مظاہرین نے گرین زون میں داخلے کی کوشش کی تھی اور سکیورٹی فورسز سے نبرد آزما بھی ہو گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔