پارلیمنٹ میں بڑے پیمانے پر سیکورٹی کی ناکامی کے خلاف احتجاج؛ ایوان میں ہنگامہ، 15 اپوزیشن ارکان اسمبلی معطل؛ مودی حکومت سے مانگ رہے تھے جواب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th December 2023, 6:39 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 15 دسمبر(ایس او نیوز/ایجنسی) بدھ کی سہ پہر پارلیمنٹ میں بڑے پیمانے پرسیکورٹی میں کوتاہی کے خلاف احتجاج کرنے کے دوران ایوان میں اُس وقت ہنگامہ برپا ہوگیاجب مودی حکومت سے جواب طلب کرنے پر اپوزیشن کے پندرہ اراکین کو معطل کردیا گیا۔ میڈیا خبروں کے مطابق ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے کے الزام میں لوک سبھا کے 14 اور راجیہ سبھا کے ایک رکن کو معطل کر دیا گیا۔ جس میں لوک سبھا ممبران میں کانگریس کے نو، سی پی ایم کے دو، سی پی آئی سے ایک اور ڈی ایم کے کے دو ممبران شامل ہیں۔

جمعرات کو ہنگامہ کے بیج ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا رکن ڈیریک اوبرائن کو راجیہ سبھا سے معطل کر دیا گیا جبکہ لوک سبھا میں کانگریس کے ۵؍اراکین پارلیمنٹ سمیت ۱۴؍ اراکین کو پورے سرمائی اجلاس سے معطل کر دیا گیا۔

جمعرات کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں سیکوریٹی میں ہونے والی کوتاہی کو لے کر جب ایشو اٹھایا گیا اوراپوزیشن اراکین نے زوردار ہنگامہ کیا اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے لگے توپہلے ہنگامہ کو دیکھتےہوئے لوک سبھا کو دوپہر ۳؍ بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

احتجاج میں شامل کانگریس کے جن ۵؍ اراکین لوک سبھا کو پورے سرمائی اجلاس سے معطل کیا گیا ہے ان کے نام ہیں ٹی این پرتاپن، ہبی ایڈین، جیوتی منی، رمیا ہریداس اور ڈین کو ریاکوس۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے ایوان کی کارروائی ملتوی ہونے سے پہلے ایوان کو خطاب کیا اور سیکوریٹی پروٹوکول کو مضبوط کرنے کیلئےغیر سیاسی نظریہ  اپنانے کی  ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ لوک سبھا اسپیکر نے سبھی فلور لیڈران کے ساتھ میٹنگ کی ہے اور پارلیمنٹ میں سیکوریٹی کو مزید مضبوط کرنے سے متعلق ان کے مشورے سنے۔ انہوں نے کہا کہ  د ئیے گئے بہت سے مشوروں کو پہلے ہی نافذ کیا جا چکا ہے۔ اس سلسلے میں کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

اس سے قبل  لوک سبھا میں سیکوریٹی کے مسئلہ پر زبردست ہنگامہ ہوا ۔ایک التوا کے بعد دوپہر دو بجے کانگریس کے پانچ ممبران پارلیمنٹ کو معطل کر دیا گیا اور دوسرے التوا کے بعد تین بجے مزید نو ممبران پارلیمنٹ کو معطل کر دیا گیا۔اپوزیشن کے ان اراکین نے پارلیمنٹ کی سیکوریٹی کے معاملے میں زبردست ہنگامہ کیا۔ دو بار ملتوی ہونے کے بعد جیسے ہی ایوان کا اجلاس  شروع ہوا پریذائیڈنگ آفیسر بھرتری ہری مہتاب نے پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی کو بولنے کی اجازت دی۔ شور شرابے کے درمیان جوشی نے حزب اختلاف کے ممبران پارلیمنٹ وی سریکانتن، پی آر نٹراجن، مانیکم ٹیگور، کنی موزی، محمد جاوید، بینی بہانن، ایس آر پرتیبن، کے سبرامنیم اور ایس وینکٹیشن کے نام پڑھ کر سنائے اور انہیں قاعدہ ۳۷۴ ؍  کے تحت  سرمائی اجلاس کی بقیہ مدت کیلئے معطل کرنے کی تجویز رکھی  جسے بھرتری مہتاب نے صوتی ووٹ سے منظور کرایا اور پھر ایوان کی کارروائی پورے دن  کے  لئے ملتوی کردی۔

اس سے قبل جیسے ہی ایوان کی کارروائی ایک بار کے التوا کے بعدشروع ہوئی تو اپوزیشن اراکین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز لے کر ایوان کے سامنے ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور وزیر داخلہ سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرنے کے نعرے لگائے۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس کے پانچ ارکان پر چیئر کی توہین کا الزام لگاتے ہوئے انہیں معطل کرنے کی تجویز پیش کی جسے ایوان میں صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔

دوسری طرف راجیہ سبھا میںترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن کو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے معطل کر دیا گیا ہے۔ بعد میں ان کا معاملہ استحقاق کمیٹی کو سونپ دیا گیا۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ڈیرک نے ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالا ہے۔ جس کے بعد ہنگامہ بڑھ گیا۔ ’’ آمریت نہیں چلے گی‘‘ کے نعرے لگائے گئے اور راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو باندہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹنگ کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی ہے۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اب تو آنسوؤں کا دریا بہنے لگا ہے، اس بار آنسوؤں کا پانی خطرے کے ...

بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے: آدتیہ ٹھاکرے

ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے سشما آندھرے کو شیوشینا (ٹھاکرے) میں شامل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سشما آندھرے شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے پر تنقید کی تھی اور اب انھیں کی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں ...

شکایت پر عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 44 کے تحت ایک شکایت پر عدالت کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

ہمارا حکم صاف ہے، کیجریوال کو خود سپردگی کرنی ہوگی: سپریم کورٹ

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر آج (16 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے کہا کہ کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ ...

1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔