عدالتوں سے جانچ ایجنسیاں جھوٹ بول رہیں، حریفوں کو نشانہ بنانے کے لیے سی بی آئی-ای ڈی کا استعمال ہو رہا: اروندکیجریوال

Source: S.O. News Service | Published on 16th April 2023, 11:25 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 16/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) دہلی آبکاری پالیسی گھوٹالہ معاملے میں سی بی آئی کے ذریعہ سمن کیے جانے کے ایک دن بعد وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ ایجنسیاں عدالتوں سے جھوٹ بول رہی ہیں اور جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان پر ظلم کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ سی بی آئی اور ای ڈی جیسی مرکزی جانچ ایجنسیاں اپنے مضبوط سیاسی حریفوں کو نشانہ بنانے کے لیے حد سے اوپر تک جا رہی ہیں۔

عآپ لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی گرفتاری اور چار مہینوں کی جانچ کا تذکرہ کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ ان ایجنسیوں نے عدالتوں میں جھوٹا حلف نامہ دیا ہے کہ 14 فون تباہ کر دیئے گئے۔ انھوں نے کہا کہ مشتبہ افراد پر ظلم کر ان سے جھوٹا قبول نامہ کرایا گیا۔

سسودیا کی گرفتاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایجنسیوں کو ناجائز طور سے حاصل دولت کا ایک پیسہ بھی نہیں ملا ہے، اور وہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ شراب گھوٹالہ سے پیسہ اکٹھا کیا گیا تھا۔ جب انھیں چھاپہ ماری میں کچھ نہیں ملا تو انھوں نے کہا کہ پیسہ ہمارے گوا انتخابی مہم میں لگایا گیا تھا۔ اس کا ثبوت کہاں ہے؟ ہماری سبھی ادائیگیاں چیک سے ہوئی تھیں۔ مجھے 100 کروڑ روپے کا ایک روپیہ دکھاؤ جس کا آپ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہمیں حاصل ہوا۔

کیجریوال نے سوال کیا کہ اگر میں بغیر ثبوت کے کہوں کہ میں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو 17 ستمبر کو شام 7 بجے 1000 کروڑ روپے کی ادائیگی کی، تو کیا آپ انھیں گرفتار کریں گے؟ وہ پالیسی، جسے وہ بدعنوانی کہتے ہیں، پنجاب میں نافذ کی گئی اور اس کے نتیجہ میں ریوینیو میں 50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ ایک گیم-چینجنگ اور شفاف پالیسی تھی۔ انھوں نے کہا کہ بلائے جانے پر وہ اتوار کو پوچھ تاچھ کے لیے حاضر ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو باندہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹنگ کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی ہے۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اب تو آنسوؤں کا دریا بہنے لگا ہے، اس بار آنسوؤں کا پانی خطرے کے ...

بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے: آدتیہ ٹھاکرے

ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے سشما آندھرے کو شیوشینا (ٹھاکرے) میں شامل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سشما آندھرے شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے پر تنقید کی تھی اور اب انھیں کی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں ...

شکایت پر عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 44 کے تحت ایک شکایت پر عدالت کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

ہمارا حکم صاف ہے، کیجریوال کو خود سپردگی کرنی ہوگی: سپریم کورٹ

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر آج (16 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے کہا کہ کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ ...

1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔