گھر بیٹھے ہوگا کرونا کا ٹیسٹ، ممبئی میں پرائیویٹ لیب نے شروع کی ٹیسٹنگ

Source: S.O. News Service | Published on 24th March 2020, 8:43 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،24/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کرونا وائرس انفیکشن کی جانچ اب آپ گھر بیٹھ کرہی کرا سکیں گے۔ گھر بیٹھے کرونا ٹیسٹ کی جانچ کا آغاز ممبئی میں ہوا ہے۔ کرونا ٹیسٹ کی اجازت ایک پرائیویٹ پیتھالوجی لیب کو دی گئی ہے۔ میٹروپولس اور تھائروکیئرکی پرائیویٹ پیتھالوجی لیب میں کرونا ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے فی الحال ان 2 پیتھالوجی لیب کوکرونا ٹیسٹ کی جانچ کی اجازت دی گئی ہے۔ پرائیویٹ لیب میں کرونا ٹیسٹ کرانے کے لئے آپ کا خرچ ساڑھے 4 سے 5 ہزار روپے تک آسکتا ہے۔ صبح 7 بجے سے رات 10 بجے کے درمیان رابطہ کر کے جانچ کے لئے کہا جا سکتا ہے۔ اس دوران پیتھالوجی لیب کے ملازم گھر پہنچ کر نمونے لیں گے اور 48 گھنٹے میں رپورٹ دیں گے۔ حالانکہ اس کے لئے ڈاکٹرس کی دی گئی ہدایات بہت سخت ہیں۔ اگر آپ ممبئی میں رہتے ہیں اور آپ کو لگتا ہے کہ آپ انفیکشن کے شکار ہیں تو آپ کرونا انفیکشن کی جانچ اپنے گھر بیٹھے کروا سکتے ہیں۔ جانچ کے لئے آپ 02266505555 نمبر پر رابطہ کرکے  بکنگ کروا سکتے ہیں ممبئی کے شہری گھر بیٹھے جانچ کے لئے نیچے دیے گئے معلومات کی بنیاد پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
تھایوکیئر کووڈ -19 ٹیسٹ
1۔ فون /وہاٹس اپ: 9321414230
2۔ ای میل- [email protected]
3۔ فون بکنگ: 02266505555
ان پرائیویٹ لیب کے علاوہ بہت جلد ممبئی مہا نگرپالکا بھی گھر گھر جاکر کرونا جانچ کا آغاز کرے گی۔ اس کے لئے بی ایم سی مسلسل کام کر رہی ہے اور جانچ کرنے والی ٹیم کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...