پروین سود نے سنبھالا سی بی آئی ڈائرکٹر کا عہدہ

Source: S.O. News Service | Published on 26th May 2023, 9:17 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،26/مئی(ایس او نیوز/ایجنسی)1986 بیاچ کے سینئر آئی پی ایس افسر پروین سود نے جمعرات کو سی بی آئی ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا۔ وہ اس عہدہ پر آنے سے پہلے کرناٹک میں ڈی جی پی تھے۔ افسروں نے بتایا کہ اپنے کام کاج کے آخری دن سبکدوش ہورہے ڈائریکٹر سبودھ کمار جیسوال نے سود کو ہیڈکوارٹر میں ایجنسی کا چارج سونپا۔ سی بی آئی ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پروین سود نے افسروں کے ساتھ میٹنگ کرکے اہم معاملات کی جانکاری حاصل کی۔ پروین سود، ہماچل پردیش کے رہنے والے ہیں۔ انہیں دو سال کی مدت کیلئے مقرر کیا گیا ہے، لیکن مدت کار میں پانسال تک کی توسیع کی جاسکتی ہے۔

سبودھ کمار جیسوال کے بعد پروین سود ملک کے سب سے سینئر آئی پی ایس افسر ہیں۔ وزیراعظم مودی، چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر ادھیر رنجن چودھری کی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی میٹنگ میں سود کے نام کو منظوری دی گئی تھی۔

بتایا جاتا ہے کہ کانگریس لیڈر چودھری نے اگلے سی بی آئی ڈائریکٹر کے طور پر سود کے انتخاب سے عدم اتفاق کا نوٹ دیا تھا۔ دراصل سی بی آئی ڈائریکٹر کی تقرری اور انتخاب کا عمل کافی تھکا دینے والا ہوتا ہے، کیونکہ اس کو کئی سطح پر فلٹر سے گزرنا ہوتا ہے-

مرکزی وزارت خارجہ میں کام کررہے ایک سینئر افسر نے کو بتایا کہ پروین سود، وزیراعظم کی فہرست میں سب سے اوپر تھے۔ انہیں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کے تین میں سے دو اراکین وزیراعظم مودی اور ہندوستان کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے اتفاق رائے سے منتخب کیا۔

حالانکہ کمیٹی نے ان کے ساتھ ساتھ مدھیہ پردیش کے ڈی جی پی سدھیر کمار سکسینہ اور تاج حسن کے نام کو بھی شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مہاراشٹر: احمد نگر ضلع کے سمناپور میں پیش آئے توڑ پھوڑ اور تشدد معاملہ میں 17 افراد گرفتار

مہاراشٹر کے ضلع احمد نگر میں گزشتہ منگل کی دوپہر توڑ پھوڑ اور تشدد کا معاملہ پیش آیا تھا جس پر احمد نگر پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے 17 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ منگل کی دوپہر احمد نگر ضلع کے سنگمنیر تعلقہ واقع سمناپور میں تشدد اور آتش زنی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس کا ...

کسانوں کا الٹی میٹم، کسان لیڈروں کی رہائی کا مطالبہ، ہریانہ اور پنجاب کے کئی علاقوں میں کسانوں کے مظاہرے جاری ، 12جون کو بڑے احتجاج کی تیاری

ہریانہ میں گزشتہ دنوں کسانوں پر ہونے والے لاٹھی چارج کا معاملہ گرما گیا ہےکیوں کہ کسانوں نے لگاتار دوسرے دن ہریانہ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں نہ صرف احتجاج کیا بلکہ حکومت کو وارننگ بھی جاری کردی کہ اگر ان کے لیڈروں کو فوری طور پر رہا نہیں کیا گیا تو 12 جون کو دونوں ریاستوں میں ...

وائناڈ میں الیکشن کی تیاری، کانگریس برہم، الیکشن کمیشن نے’ علامتی الیکشن‘ کروایا، ای وی ایم کی جانچ کے احکامات جاری ، کانگریس نے پوچھا’’ عدالت کے فیصلے سے قبل کس بنیاد پر تیاری ہو رہی ہے؟‘‘

کیرالا کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ، جہاں سے راہل گاندھی کی رکنیت منسوخ ہوئی ہے، پر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کروانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

کرناٹک: کانگریس نے نہیں بی جے پی حکومت نے بجلی کے نرخ بڑھائے، نتائج آنے سے چند گھنٹے قبل لیا گیا فیصلہ

 کرناٹک میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ کو لے کر کافی شور و غوغا ہے اور اس کے لیے مفت بجلی کی ضمانت دے کر نرخوں میں اضافہ کرنے پر کانگریس حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ دراصل سابقہ ​​بی جے پی حکومت نے لیا تھا، ...

اب سری نگر کے ایک اسکول میں ’حجاب‘ پر ہنگامہ، عبایا پہنے طالبات کو نہیں دی گئی انٹری، مخالفت شروع

کرناٹک اور ملک کی کچھ دیگر ریاستوں میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کا تنازعہ ابھی ختم بھی نہیں ہوا ہے اور اب سری نگر میں بھی ایک اسکول نے حجاب پر سخت پابندی لگا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری نگر میں ایک پرائیویٹ ہایر سیکنڈری اسکول انتظامیہ نے عبایا پہن کر آنے والی طالبات ...

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر بھٹکل شمس اسکول کا منفرد پروگرام

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر٥ جون کو بھٹکل کے کئی نجی اور سرکاری اسکولوں میں خصوصی پروگرام منعقد کئے گئے، اسی طرح کا ایک انوکھا اور منفرد پروگرام معروف انگریزی میڈیم  اسکول، نیو شمس اسکول  میں بھی  منایا گیا، پہلے تو اسکول کیمپس میں شجرکاری کی گئی، جس کے دوران مہمان خصوصی کے ...

بھٹکل میں بارش ندارد؛ شدید گرمی سے لوگوں کا حال بے حال؛ ٹھنڈے پانی کی ندی بھی کچرے کے ڈھیر میں تبدیل

  بھٹکل میں ابھی تک مانسون کا آغاز  نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت بڑھتی جارہی ہے۔گرمی کے ساتھ عوام کے لئے  پینے کا پانی میسر نہیں  ہے۔ جس  کو لے کر بھی عوام پریشان ہیں۔ ایک طرف  صاف پانی کے کنویں سوکھ گئے ہیں اور دوسری طرف بھٹکل کے نشیبی علاقوں میں جہاں  کے کنووں میں ...

جے این یو میں طالبات کے اغوا کی کوشش کا سنسنی خیز واقعہ! وی سی سے کارروائی کا مطالبہ

 راجدھانی دہلی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کا کیمپس خواتین کے لیے محفوظ جگہ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم اس خیال کے برعکس یہاں 6 جون کی رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ طلباء کے مطابق نشے میں دھت لڑکے ہریانہ رجسٹریشن نمبر والی سفید کار کے ذریعے کیمپس میں ...

اڈیشہ ریل حادثہ: نیپال سے ہندوستان پہنچے والدین کو سخت مشقت کے بعد مل گیا 15 سالہ بیٹا، امنڈ پڑے جذبات

اڈیشہ کے بالاسور میں 2 جون کو پیش آئے خوفناک ٹرین حادثہ میں کئی لوگوں نے اپنے رشتہ داروں کو گنوا دیا۔ کئی لوگ اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے اور اہل خانہ امید میں در در بھٹک رہے ہیں۔ اس درمیان کئی ایسی کہانیاں بھی سامنے آ رہی ہیں جس نے لوگوں کو حیران کیا ہے۔ کچھ ایسا ہی ...