بھٹکل کی طالبہ کے ساتھ جنسی ہراسانی؛ اسکول ہیڈ ماسٹر گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th November 2023, 7:52 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 18/نومبر(ایس او نیوز)   بھٹکل  جالی پٹن پنچایت حدود کے ایک سرکاری اسکول کی طالبہ کے ساتھ جنسی ہراسانی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد پولس نے اسکول ہیڈماسٹر کو گرفتار کرلیا ہے ، جس کی شناخت  شریدھر نائک  (57) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ ساتویں کی ایک   طالبہ کو مبینہ طور پر  پیسوں کا لالچ  دے کر  اس کے ساتھ   غلط حرکتیں کررہا تھا،  جب طالبہ نے   دو تین  دنوں سے اسکول جانا بند کردیا تو   گھروالوں کے استفسار پر لڑکی نے ماجرا بتایا۔ معاملہ سامنے آتے ہی گھر والے سیدھے  اسکول پہنچ گئے اور استاد کو آڑے ہاتھ لیا، معاملہ سامنے آتے ہی اُسی اسکول کی ایک اور طالبہ نے بھی سامنے آکر بتایا کہ  ہیڈ ماسٹر  اپنے ساتھ بھی اسی طرح کا سلوک کرچکا ہے۔

 واقعے کا علم ہوتے ہی  گھروالے سیدھے  بھٹکل ٹاون پولس تھانہ پہنچ گئے اور  متعلقہ استاد کے خلاف شکایت درج کرادی۔ طالبات کی میڈیکل جانچ وغیرہ کرانے کے بعد  ٹاون پی ایس آئی  شیوانند نے  استاد کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے  استاد کو گرفتار کرلیا ، پھر سیدھے  کاروار پوکسو عدالت میں پیش کرنے کے لئے  روانہ کردیا۔

پتہ چلا ہے کہ استاد شریدھر نائک قریب تین ماہ قبل ہی  کمٹہ تعلقہ کے کسی سرکاری اسکول سے  بھٹکل  ٹرانسفرہوا تھا۔

School Headmaster arrested in Bhatkal for alleged sexual harassment of students

ایک نظر اس پر بھی

چکمگلورو میں وکیل کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی - بھٹکل بار ایسوسی ایشن نےوزیراعلیٰ کے نام اسسٹنٹ کمشنر کو دیا میمورنڈم

چکمگلورو میں پولیس کی طرف سے نوجوان وکیل کے ساتھ کی گئی زیادتی اور بدسلوکی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھٹکل بار ایسو سی ایشن نے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے وزیر اعلیٰ کے نام میمورنڈم دیا ۔

بھٹکل میں 'سنگل ٹکٹ کاونٹر' کی وجہ سے مسافروں کو ہو رہی ہے پریشانی

بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر جو ایڈوانس ٹکٹ بکنگ کاونٹر تھا اسے بند کرنے اور ہر طرح کی ٹکٹ کے لئے ایک ہی کاونٹر رہنے کی وجہ سے مسافروں کو بہت ہی زیادہ پریشانیوں کا سامنا ہے اور انہیں ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے بڑی دیر تک قطار میں لگے رہنا پڑتا ہے.

کرناٹک میں بڑھ رہے ہیں خودکشی کے معاملات؛ ساحلی کرناٹکا میں ایک ہی دن میں سامنے آئی خود کشی کی 6 وارداتیں

ریاست کرناٹک بالخصوص ساحلی کرناٹکا میں خودکشی کے واقعات میں روزبروز ااضافہ دیکھا جارہا ہے جس کو لے کر عام شہری تشویش میں مبتلا ہیں، لیکن پیر کو ایک ہی دن الگ الگ علاقوں میں چھ لوگوں کے خودکشی کے واقعات سامنے آنے کے بعد عوام زور دے رہے ہیں کہ اس حد تک بڑھتی خودکشی کی ...