کانگریس کی گارنٹی سے بوکھلائے مودی، 4 جون کے بعد لمبی چھٹی پر بھیجنے کی عوام کی گارنٹی!

Source: S.O. News Service | Published on 8th April 2024, 11:10 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 8/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی)  وزیر اعظم مودی کی طرف سے اتوار کو کانگریس کے منشور پر تنقید کئے جانے کے بعد کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے بی جے پی لیڈر پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ وہ کانگریس کی ضمانتوں سے خوفزدہ ہیں اور اپنی کرسی بچانے کی کوشش میں بے بنیاد باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 4 جون کے بعد انہیں لمبی رخصت پر جانا پڑے گا، یہ ہندوستان کے لوگوں کی گارنٹی ہے۔

کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے اتوار کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ کانگریس پارٹی کے پانچ انصاف، پچیس ضمانتیں ہندوستان کے لوگوں میں 10 سال کی مبینہ ناانصافی کے بعد ایک نئی امید دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ کانگریس کی ضمانت وقت کی ضرورت ہے۔ یہ ملک کے مظلوم عوام کی آواز ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ اس گارنٹی کارڈ سے گھبرائے وزیر اعظم اپنی کرسی بچانے کی بوکھلاہٹ میں بے بنیاد باتیں کر رہے ہیں۔ ہندوستان کے عوام اب وزیر اعظم کے جھوٹ سے تنگ آ چکے ہیں، 4 جون کے بعد انہیں طویل رخصت پر جانا پڑے گا، یہی ہندوستان کے لوگوں کی ضمانت ہے۔

 کانگریس نے کہا ہے کہ عام لوگوں کو پارٹی کے پانچ انصاف 25 گارنٹی پر پورا بھروسہ ہے اور 10 سال کے ’انیائے کال‘ یعنی ناانصافی کے دور کے بعد اس سے ان میں نئی ​​امید پیدا ہو رہی ہے۔ اس گارنٹی سے گھبرائے وزیر اعظم مودی اب کرسی بچانے کی بوکھلاہٹ میں بے بنیاد باتیں کر رہے ہیں۔ ہندوستان کے لوگ اب وزیر اعظم کے جھوٹ سے عاجز آ چکے ہیں۔ چار جو کو انہیں لمبی چھٹی پر جانا پڑے گا یہ عوام کی گارنٹی ہے۔

خیال رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان چار جون کو دیا جائے گا۔ وزیر اعظم مودی نے بہار کے نوادہ ضلع میں اتوار کے روز ایک انتخابی ریلی کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پر تیکھا حملہ بولتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ اس کے انتخابی منشور پر مسلم لیگ کی چھاپ نظر آتی ہے اور اس کے لیڈران کے بیانوں میں مبینہ طور پر قومی سالمیت اوور سناتن دھرم کے تئیں دشمنی نظر آتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...