پی ایم مودی منی پور کو جلانا چاہتے ہیں، وہاں پر لگی آگ بجھانا نہیں چاہتے ؛ راہل گاندھی کا سخت حملہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th August 2023, 6:37 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 11/اگست (ایس او نیوز)  کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی منی پور میں فسادات کی آگ کو بجھانا نہیں بلکہ وہاں وہ  آگ  کو جلانا چاہتے ہیں ۔ مودی اگر چاہتے تو  شمال مشرقی ریاست میں جاری تشدد کو دو دن میں قابو کرسکتے ہیں، لیکن وہ کرنا نہیں  چاہتے۔   یاد رہے کہ انہوں نے  لوک سبھا میں بھی اپنے خطاب میں کہا تھا کہ وزیراعظم چاہیں تو  انڈین ملٹری کے ذریعے دو دن میں تشدد پر قابو پاسکتے ہیں، لیکن وہ منی پور میں ہورہے تشدد پر بات ہی نہیں کرنا چاہتے۔

راہول گاندھی کا یہ تبصرہ وزیر اعظم نریندر مودی  کے لوک سبھا میں عدم اعتماد کی تحریک  پر بات کرنے اور اپنے خطاب میں چھ منٹ  منی پور پر بولنے کے ایک دن بعد آیا ہے۔  کانگریس پارٹی کے  ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے  کہا کہ وزیر اعظم کو  ملک کے قائد کے طور پر کام کرنا چاہئے  نہ کہ ایک پارٹی کے رہنما کے طور پر، کیونکہ وہ تمام ہندوستانیوں کے وزیراعظم  ہیں۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ کل وزیر اعظم نے 2 گھنٹے  13 منٹ بات کی اور آخر میں دو منٹ انہوں  نے منی پور پر بات کی، جبکہ منی پور میں مہینوں سے تشدد جاری ہے، عصمت دری کے واقعات ہو رہے ہیں، بچوں کو مارا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ میں ہنس رہے تھے، مسکرا رہے تھے اور لطیفے سنا رہے تھے ایک وزیراعظم کو یہ سب  زیب نہیں دیتا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ لوک سبھا میں  موضوع کانگریس کا نہیں تھا بلکہ منی پورکا  تھا۔ اور منی پور میں کیا ہو رہا ہے اور اسے کیوں نہیں روکا جا رہا ہے، اس پر بات کرنے کی ضرورت تھی۔ راہول گاندھی نے کہا کہ وہ گزشتہ 19 سالوں سے سیاست میں ہیں اور انہوں نے تمام ریاستوں کا دورہ کیا چاہے وہ سیلاب، سونامی یا تشدد سے متاثرہ رہے  ہوں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ میں نے منی پور میں جو کچھ دیکھا ہے، پچھلے 19 سالوں میں ایسا کہیں نہیں دیکھا۔

لوک سبھا میں عدم اعتماد پر اپنے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے جب انہوں نے کہا کہ منی پور میں بھارت ماتا کا قتل کیا گیا ہے، راہول گاندھی نے کہا کہ میں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے منی پور میں ہندوستان کو مارا اور یہ کھوکھلے الفاظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا، "آج ایک ریاست کا قتل ہوا ہے، ریاست کو تقسیم کیا گیا ہے، اس لئے  میں نے کہا کہ بی جے پی نے منی پور میں ہندوستان کا قتل کیا ہے۔" 

"جب مودی جی ہنس رہے تھے تو میں سوچ رہا تھا کہ ایک وزیر اعظم ایسا کیسے  منی پور کی بات کو لے کر مذاق  اُڑانے جیسی بات کہہ سکتے ہیں۔  کیا وہ وہاں نہیں جا سکتے ؟ پی ایم مودی کو منی پور پر بات کرنی چاہیے،  بھارتی فوج 2 دن میں منی پور میں تشدد کو روک سکتی ہے۔ لیکن وزیراعظم منی پور کو جلانا چاہتے ہیں اوروہاں کی  آگ بجھانا نہیں چاہتے‘‘۔

یاد رہے کہ جمعرات کووزیراعظم نریندر مودی نے اپنی دو گھنٹے سے زیادہ طویل تقریر میں  اس بات کا  یقین دلایا تھا کہ منی پور میں امن قائم ہوگا اور یہ ترقی کی راہ پر آگے بڑھے گا۔ مودی نے کہا کہ منی پور میں بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستی حکومت گزشتہ چھ سالوں سے وہاں کی صورتحال کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی یہ کوششیں جاری رہیں گی۔ مودی نے کہا، "پورا ملک اور ایوان منی پور کے ساتھ ہے۔ ہم مل کر وہاں امن کو یقینی بنائیں گے۔" تاہم انہوں نے کہا کہ ریاست میں امن کو یقینی بنانے کی تمام کوششیں سیاست سے پاک ہونی چاہئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حضرت مولانا کاکا سعید احمد عمری صاحبؒ کا انتقال ملت اسلامیہ کیلئے ایک عظیم حادثہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے قدیم رکن اور طویل عرصہ سے بورڈ کے سینئر نائب صدر حضرت مولانا کاکا سعید احمد عمری رحمہ اللہ کی وفات پر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے حضرت مولانا کاکا سعید احمد عمری صاحبؒ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار ...

دہلی سے بغیر محرم کے 58 خاتون عازمین حج کیلئے مدینہ روانہ

حج 2024 کے لیے ہندوستانی عازمین کا دیش کے 10 امبارکیشن پوائنٹس سے روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ دہلی امبارکیشن پوائنٹ کے آئی جی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے سعودیہ ایئر لائنز کے دو طیاروں سے تقریباً 800 عازمین مدینہ منورہ روانہ ہوئے۔ جس میں 58 بغیر محرم کے خاتون عازمین بھی ادائیگی حج بیت اللہ ...

دہلی- ممبئی ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، 3 لوگوں کی دردناک موت، 6 زخمی

دہلی-  ممبئی ایکسپریس وے پر اتوار (12 مئی) کی صبح ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ اس حادثے میں تین افراد کی دردناک موت ہوگئی ہے جبکہ 6 لوگ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ تمام لوگ ایک ہی خاندان کے تھے جو استھیاں لے کر ہری دوار وسرجن کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ ہو گیا۔

مودی اور امت شاہ سمیت بی جے پی کے تمام بڑے لیڈر انتخابی مہم کے لیے پہنچ رہے ہیں بہار ؛ تیجسوی یادو نے مودی سے پوچھا؛ عوام سے کئے گئے وعدے ، کب کریں گے پورا ؟

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں بی جے پی کے پرچار کے لئے  وزیر اعظم نریندر مودی روڈ شو کرنے والے ہیں، ان کے ساتھ  وزیر داخلہ امت شاہ، راج ناتھ سنگھ ،جے پی نڈا اور نتن گڈکری جیسے بڑے لیڈرس سمیت مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ  اپنی پوری طاقت  بہار میں جھونکنے کی تیاری کررہے ہیں جس کو ...

وہ 10 سال سے ’نوٹوں کی گنتی‘ کر رہے، ہم ’ذات پر مبنی گنتی‘ کے ذریعے ہر طبقہ کی شراکت کو یقینی بنائیں گے: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ذریعے پی ایم مودی سے بحث کی دعوت قبول کرنے کے بعد ابھی بی جے پی بغلیں ہی جھانک رہی تھی کہ کانگریس نے ایک ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اسے مزید حواس باختہ کر دیا ہے۔ اس ویڈیو کے ذریعے کانگریس نے اپنی حصہ داری کی گارنٹی کے حوالے سے مردم شماری کرانے کی بات ...

سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی عرضداشت پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی عرضداشت پر پیر (13 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔ اس عرضداشت کے ذریعے سورین نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے جس میں ہائی کورٹ نے رانچی میں مبینہ زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ان کی گرفتاری کے خلاف عرضداشت ...