کانگریس کے انتخابی منشور سے بوکھلا کر پی ایم مودی ’ہندو-مسلم‘ پر اتر آئے: سپریا شرینیت

Source: S.O. News Service | Published on 9th April 2024, 11:45 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 9/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس کا انتخابی منشور جاری ہونے کے بعد سے ہی موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ جہاں ایک جانب عوام کی جانب سے اس کی بھرپور پذیرائی ہو رہی ہے، تو وہیں بی جے پی اس پر تنقید بھی کر رہی ہے۔ پی ایم مودی نے تو کانگریس کے اس منشورسے متعلق یہ بیان تک دے دیا ہے کہ ’پتہ ہی نہیں چلتا کہ یہ کانگریس کا انتخابی منشور ہے یا مسلم لیگ کا‘۔ پی ایم مودی کے اس بیان پر کانگریس کی سوشل میڈیا ٹیم کی سربراہ اور پارٹی ترجمان سپریا شرینیت نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے کہا کہ ’’10 سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد جب ملک انتخابات کے دہانے پر ہے اور وزیر اعظم کو اپنی رپورٹ کارڈ دکھا کر لوگوں سے ووٹ مانگنا چاہئے تو وہ گھبرا گئے ہیں۔ وہ پھر سے اپنی وہی گھسی پٹی ’ہندو-مسلمان‘ کی اسکرپٹ پر اتر آئے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’وزیر اعظم اتنے گھبرائے اور اتنے ڈرے ہوئے ہیں کہ اپنی ممکنہ شکست کی وجہ سے وہ پھر بکواس کر رہے ہیں۔ کانگریس کے منشور ’نیائے پتر‘ پر ہر جگہ بات ہو رہی ہے۔ میڈیا، ماہرین اور یہاں تک کہ ہمارے مخالفین کو بھی یہ تسلیم کرنا پڑ رہا ہے کہ یہ ’نیائے پتر‘ مستقبل کی تعمیر و ترقی کا ایک بہترین خاکہ ہے، جس میں سماج کے ہر طبقے کو شامل کیا گیا ہے-‘‘

سپریا شرینیت کا کہنا ہے کہ ’’کانگریس کے ’نیائے پتر‘ میں ہر اس مسئلے کا حل موجود ہے جو مودی حکومت نے اس ملک پر پچھلے 10 سالوں میں مسلط کیا ہے۔ بے روزگاری، مہنگائی، معاشی عدم مساوات، کسانوں کے مسائل، خواتین کا عدم تحفظ۔... یہ نیائے پتر عوام کی آواز ہے، یہ ہندوستان کی آواز ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم ہر بار کی طرح اس بار بھی مسائل سے توجہ ہٹانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ ان کے کسی چاپلوس نے جب ان سے کہا کہ کانگریس کے مینی فیسٹو کا تو بہت چرچا ہو رہا ہے، تو انہوں نے کہا ہوگا گھبراؤ مت، میں ایسی بے سر پیر کی بات کروں گا کہ بحث کا رخ ہی موڑ دوں گا۔ اسی لیے انہوں نے بغیر کچھ سوچے سمجھے یہ کہہ دیا کہ ہمارے منشور پر مسلم لیگ کی چھاپ ہے۔‘‘

سپریا شرینیت اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’’سچائی یہ ہے کہ نریندر مودی کی مسلم لیگ سے محبت کوئی نئی بات نہیں ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جو آزادی کی جنگ عظیم کے دوران بھی انگریزوں کے ساتھ کھڑے رہے اور جنہوں نے مسلم لیگ کے ساتھ فرقہ وارانہ فساد پیدا کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔ یاد رکھئے جب 1942 میں مہاتما گاندھی کی آواز پر اور مولانا ابوالکلام آزاد کی صدارت میں انگریزوں کو ہندوستان چھوڑنے کا کہہ کر پورا ملک ’کرو یا مرو‘ پر آمادہ تھا، تب مودی جی کے جد امجد شیاما پرساد مکھرجی مسلم لیگ کے ساتھ مل کربنگال و سندھ میں اپنی حکومت ہی نہیں چلا رہے تھے بلکہ انگریزوں کو یہ مشورہ بھی دے رہے تھے کہ اس عوامی تحریک کو کیسے دبایا جائے۔ مسلم لیگ اور انگریز دونوں سے ان کی پرانی محبت ہے۔‘‘

سپریا شرینیت کے مطابق سچائی یہ ہے کہ جب سے کانگریس کا منشور جاری ہوا ہے، بی جے پی میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ ایک اور بڑی حقیقت یہ ہے کہ بی جے پی کے پاس 180 سیٹیں جیتنے کے لالے پڑے ہوئے ہیں اور اب تو حالات مزید مشکل ہو جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...