اروند کیجریوال کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرنے والے شخص کو ہائی کورٹ کی پھٹکار

Source: S.O. News Service | Published on 9th April 2024, 12:04 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 9/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی ) دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے درخواست گزارکی سخت سرزنش کی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ یہ سب شہرت کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ہم درخواست گزار پر بھاری جرمانہ عائد کریں گے۔ یہ درخواست عام آدمی پارٹی کے ہی سابق ایم ایل اے سندیپ کمار نے داخل کی تھی۔ انہوں نے دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری اور جیل جانے کے بعد وزیر اعلیٰ کیجریوال کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

سندیپ کمار کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس سبرامنیم پرساد نے تنقید کی۔ اس سے قبل دیگر لوگوں کی جانب سے دائر کی گئی اسی طرح کی دو درخواستیں ہائی کورٹ پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔ عدالت نے اس درخواست کو مسترد نہیں کیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ جو بینچ نے اس سے قبل اس طرح کی درخواستوں پر سماعت کر چکی ہے، اس درخواست پر بھی وہی بنچ سماعت کرے۔ اس درخواست پر بدھ کو سماعت ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ای ڈی نے ایکسائز پالیسی کیس میں 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد عدالت نے انہیں یکم اپریل تک ای ڈی ریمانڈ پر بھیج دیا۔ ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت نے انہیں 15 اپریل تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ فی الحال کیجریوال تہاڑ جیل میں ہیں۔ ان کی گرفتاری کے بعد سے اپوزیشن پارٹیاں انہیں وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی نے واضح کیا ہے کہ کیجریوال وزیراعلیٰ کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...