بھٹکل 6/ ڈسمبر (ایس او نیوز) بھٹکل میں ہوئے سڑک حادثے میں زخمی شخص نے آخرکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اُڈپی اسپتال میں دم توڑ دیا جن کی شناخت جاوید (58) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ 24 نومبرکو نوائط کالونی سٹی لائٹ کراس کے قریب نیشنل ہائی وے پر آٹو رکشہ اور ایک پیک آپ وین کے درمیان ٹکر میں آٹو ڈرائیور جاوید شدید زخمی ہوئے تھے اور انہیں بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اُڈپی کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پتہ چلا ہے کہ بدھ بعد نماز مغرب وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ انا للہ و اناالیہ راجعون۔
مرحوم جاوید کا تعلق چکمنگلور سے ہے، مگر بھٹکل آزاد نگر چھٹے کراس میں وہ مقیم تھے۔
پتہ چلا ہے کہ میت پوسٹ مارٹم اور دیگر ضروری کاروائیوں کے بعد جمعرات کو اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی۔ ان کے قریبی رشتہ دار نے بتایا کہ میت ملتے ہی پہلے بھٹکل لائی جائے گی، انہوں نے بتایا کہ جمعرات دوپہر تک میت بھٹکل لانے کی توقع ہے اور بھٹکل میں موجود رشتہ داروں اور دوستوں کو آخری دیدار کرانے کے بعد آبائی گاوں چکمنگلورلے جائی جائے گی، جہاں ان کے بھائی اور دیگر رشتہ دار موجود ہیں اور چکمنگلورمیں ہی تدفین عمل میں آئے گی۔
ساحل آن لائن پر24 نومبرکو شائع سڑک حادثے کی رپورٹ کے لئے یہاں کلک کریں