کورونا کی وبا کے درمیان 8/کروڑ بچوں کی ٹیکہ کاری ہوگی متاثر

Source: S.O. News Service | Published on 24th May 2020, 12:00 PM | عالمی خبریں |

جنیوا،24؍مئی(ایس او نیوز؍یواین آئی) عالمی وبا کورونا وائرس(کووڈ 19) نے دنیا بھر میں جہاں قہر برپا کیا ہوا ہے وہیں اس کی وجہ سے خسرہ،پولیو اور ڈپ تھیریا جیسی بیماریوں کا سامنا کررہے کم از کم 68؍امیرو غریب ملکوں کے ایک سال سے کم عمر کے تقریباً آٹھ کروڑ بچوں کی ٹیکہ کاری مہم میں رخنہ آنے کا خدشہ ہے -

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)، اقوام متحدہ کا چائلڈ ویلفیر فنڈ (یونیسیف)اور ویکشن الائنز،گاوی کی جانب سے یہ وارننگ ایسے وقت میں آئی ہے،جب آئندہ چار جون کو ہونے جارہے عالمی ویکسین چوٹی کانفرنس میں دنیا بھر کے لیڈر ٹیکہ کاری مہم کو قائم رکھنے اور اقتصادی طورپر کمزور ملکوں میں وبا کے اثر کو کم کرنے میں مدد کے لئے ایم اسٹیج پر جٹیں گے -ڈبلیو ایچ او،یونیسیف،گاوی اور سابن ویکسین انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جمع کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق کم از کم 68 ملکوں میں باقاعدہ ٹیکہ کاری پروگراموں پر بہت حد تک نامناسب اثر پڑا ہے -ان ملکوں میں ایک سال سے کم عمر والے آٹھ کروڑ بچوں کے اس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے -گاوی کے سی ای او ڈاکٹر سیت برکلے نے کہا کہ حالیہ وقت میں زیادہ تر ملکوں کے زیادہ تر بچے ویکسین بچاؤ امراض سے محفوظ ہیں حالانکہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ٹیکہ کاری مہم میں رخنہ آنے کی وجہ سے خسرہ اور پولیو جیسی بیماریوں کے ایک بار پھر سے سراٹھانے کا خطرہ بنا ہوا ہے -انہوں نے کہا کہ ٹیکاکاری پروگراموں کے ذریعہ ہی اس خطرے کو روکا جاسکے گا اور اس کے لئے یہ یقینی بنانا ہوگا کہ کورونا کا ٹیکہ بنانے کے لئے ہمارے پاس ایک بنیادی ڈھانچہ ہو-

ایک نظر اس پر بھی

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔