شہباز شریف نے دوسری مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پرلیا حلف

Source: S.O. News Service | Published on 4th March 2024, 7:21 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد، 4/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) پاکستان کے سابق وزیر اعظم شہبازشریف نے پاکستان کے 24ویں وزیر اعظم کے طورپر حلف لیا ہے۔ صدارتی رہائش گاہ پر ایوان صدر پر ہونے والی تقریب میں پاکستان کے صدر آرف علوی نے شہباز شریف کو وزرات عظمیٰ کا حلف دلایا۔ واضح رہے کہ یہ تقریب حلف برداری اس وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان مسلم لیگ اورپاکستان پیپلس نے اقتدار سنبھالنے کیلئےمتحدہ حکومت تشکیل دی تھی۔

خیال رہے کہ شہباز شریف نے اس سے قبل اپریل 2022تا اگست2022تک وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا ہے۔تقریب حلف برداری میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف، پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نوازاور دیگر پی ایم ایل این کارکنان نے شرکت کی ۔پی پی پی لیڈر اور سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ بھی تقریب میں موجود تھے۔اتوار کو انہوں نے نئی منتخب شدہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے نعروں کے درمیان اکثریت حاصل کر لی تھی۔شہبازشریف جو اتفاق رائے سے پی ایم ایل اور پی پی پی کے امیدوار ہیں نے 336 ممبر پارلیمان میں 201 ووٹ سے اکثریت حاصل کی تھی۔ 8/ فروری کو پاکستان کے پارلیمانی انتخابات میں ان کی پارٹی مکمل اکثریت حاصل کرنےمیں ناکام ہو گئی تھی۔ یاد رہے کہ عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔