سری لنکا میں ڈینگو کا بحران: نئے سال کے پہلے 15 دنوں کے دوران 5 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق

Source: S.O. News Service | Published on 16th January 2024, 8:15 PM | عالمی خبریں |

کولمبو،16/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) سری لنکا میں اس سال جنوری میں اب تک ڈینگو کے پانچ ہزار سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ نیشنل ڈینگو کنٹرول یونٹ (این ڈی سی یو) کی طرف سے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جنوری کے پہلے پندرہ دن کے دوران 5829 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مغربی صوبے میں سب سے زیادہ 1956 ہے اور اس کے بعد شمالی صوبہ میں 1390 کیسز درج کئے گئے۔ قبل ازیں وزارت صحت نے جنوبی ایشیائی ملک میں مچھروں سے پھیلنے والی بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں ڈینگو سے بچاؤ کے ہفتے کا اعلان کیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال سری لنکا میں ڈینگو کے 88398 کیسز سامنے آئے تھے اور 57 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔