ایران کے ساتھ کشیدگی کے درمیان 3000 سے زائد امریکی فوجی مشرق وسطیٰ پہنچے

Source: S.O. News Service | Published on 8th August 2023, 4:58 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،8/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) ایران کے ساتھ کشیدگی کے درمیان 3000 سے زیادہ بحری اہلکاروں کے ساتھ دو جنگی جہاز مشرق وسطیٰ کے بحیرہ احمر میں داخل ہو گئے ہیں۔

امریکی بحری افواج کی سینٹرل کمانڈ نے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ سروس ممبرز کا تعلق باٹن ایمفیبیئس ریڈی گروپ (اے آر جی) اور 26ویں میرین ایکسپیڈیشنری یونٹ (ایم ای یو) سے ہے۔ وہ نہر سوئز سے گزرنے کے بعد پانی اور زمین پر حملہ کرنے میں اہل جہاز یو ایس ایس باٹن اور ڈاک لینڈنگ جہاز یو ایس ایس کارٹر ہال پر سوار ہوکر اتواز کے روز تین ہزار سے زیادہ سیلرز اور میرینز اس علاقے میں پہنچ چکے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ باٹن اے آر جی/ 26 ویں ایم ای یو یونٹس اس خطے میں اضافی طیارے اور بحریہ ، امریکی میرینز اور سیلرز لائے ہیں، جس سے امریکی 5ویں بحری بیڑے کی سمندری صلاحیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تعیناتی پینٹاگون کے 17 جولائی کے اعلان کے بعد کی گئی ہے۔ ڈیفنس سکریٹری لائیڈ آسٹن نے امریکی مفادات اور علاقے میں نیویگیشن کی آزادی کے تحفظ کے لیے تباہ کن یو ایس ایس تھامس ہڈنر کے ساتھ ساتھ اضافی ایف-35 اور ایف-16 لڑاکا طیاروں کی تعیناتی کا حکم دیا تھا۔

امریکہ کی طرف سے ایران پر بارہا الزام لگایا جاتا رہا ہے کہ وہ خلیج فارس کے ارد گرد آبی گزرگاہوں سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں پر قبضہ کر رہا ہے۔ یہ سمندری راستے بین الاقوامی تجارت بالخصوص تیل کی تجارت کے لیے اہم ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔