چین میں شدید بارش، 3000 سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

Source: S.O. News Service | Published on 28th August 2023, 12:21 PM | عالمی خبریں |

بیجنگ، 28/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) بارشوں کا قہر جاری ہے۔ ہندوسان میں پہاڑی علاقوں خاص طور سے ہماچل پردیش میں بارشوں نے قہر مچا رکھا ہے  لیکن خبر ہے کہ وسطی چین میں صوبہ ہنان کے کچھ علاقوں میں ہفتہ سے اتوار تک شدید بارش کے بعد زیر آب علاقوں سے 3000 سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ چین کے سیلاب اور خشک سالی کنٹرول کے دفتر نے یہ اطلاع دی ہے۔

اطلاع کے مطابق ہفتہ کے روز سے جاری موسلا دھار بارش سے شمال مغربی ہنان کے علاقے متاثر ہيں، جہاں سانگزی، شیمین اور یانگ شون اور ژانگجیاجی سٹی میں سیلاب کے لیے ہنگامی سروس کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہيں۔

لشوئی ندی کے کنارے سانگزی اسٹیشن پر پانی کی سطح 259.21 میٹر ریکارڈ کی گئی، جو الرٹ کی سطح سے 2.71 میٹر زیادہ ہے اور اس میں اچانک 10.85 میٹر کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

شدید بارش کے نتیجے میں سانگزی کاؤنٹی کے شہری نشیبی علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے اور کچھ دیہاتوں میں رہائش گاہیں زیر آب آ گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔