جنگ پھیلنے کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے:روس

Source: S.O. News Service | Published on 21st October 2023, 11:11 AM | عالمی خبریں |

ماسکو، 21/اکتوبر(ایس او نیوز /ایجنسی)روس نے غزہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے علاقائی تنازع میں تبدیل ہونے سے خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ خطہ کے باہربھی حالات انتہائی دھماکہ خیزہوسکتے ہیں۔

روس کی طرف سے یہ وارننگ ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب اسرائیل کی غزہ کی پٹی پر فضائی کارروائی مسلسل 13ویں روز بھی جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں 3500 سے زاید فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کو کہا کہ اس بات کا سنگین خطرہ ہے کہ غزہ میں جاری کشیدگی علاقائی تنازع میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

انٹرفیکس نے لاوروف کے حوالے سے کہا کہ روس غزہ میں پیش رفت اور تنازع کو بڑھانے کے خطرات پر بات کرنے کے لیے ترکیہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ غزہ کے بحران کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرانے کی کوششیں اشتعال انگیزی ہیں۔

روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کا موجودہ تنازعہ ایک حقیقی، وسیع جنگ میں بدل سکتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مشرق وسطی میں تنازعات کا حل فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی ممکن ہے۔ غزہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے حصول کے لیے سلامتی کونسل کی کوششوں کو ناکام بنانے کی ذمہ داری واشنگٹن پر عائد ہوتی ہے۔

ایک متعلقہ سیاق و سباق میں روسی وزارت برائے ہنگامی حالات نے مصر کے راستے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے لیے 27 ٹن خوراک کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

7 اکتوبر کو آپریشن طوفان الاقصیٰ کے بعد غزہ میں اسرائیلی جنگی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے روس نے اس کشیدگی کو کم کرنے اور اس پٹی کے مکینوں کو فوری طور پر امداد پہنچانے کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔