کاروار میں ضلع انچارج وزیرمنکال وئیدیا کا جنتا درشن - عوامی درخواستوں کا لگا انبار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd December 2023, 12:57 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 2 / دسمبر (ایس او نیوز) کاروار شہر کے کوڈی باغ میں واقع ساگر درشن ہال میں وزیر برائے ماہی گیری، بندرگاہ و اندرونی نقل و حمل اور ضلع انچارج منکال وئیدیا نے ضلع سطح کا جنتا درشن پروگرام منعقد کیا جس میں عوام کی طرف سے اپنے مسائل حل کرنے دی جانے والی درخواستوں اور میمورنڈم کا انبار لگ گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس جنتا درشن پروگرام کے دوران انّا بھاگیہ، گرہہ لکشمی جیسی مختلف سرکاری اسکیموں کے علاوہ سی برڈ منصوبے کی وجہ سے بے گھر ہونے والوں کے لئے شمشان بھومی، مندر اور مرگھٹ تک جانے کے لئے سڑک پر رکاوٹی دیوار، کونکن ریلوے منصوبے کی وجہ سے بے گھر ہونے والوں کے لئے 30 سال گزرنے کے بعد مناسب معاوضہ نہ ملنا،  آئی آر بی ٹھیکہ کمپنی میں کام کرنے والوں کو لیبر قوانین کے مطابق تنخواہ ملنا، شیرواڈ میں کچرا ذخیرہ یارڈ کا مسئلہ، آشا کارکنان کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ  جیسے مقامی مسائل سے متعلق 175 سے زیادہ درخواستیں ضلع انچارج وزیر کے سامنے پیش گئیں۔

وزیر منکال وئیدیا نے ان مسائل سے متعلقہ محکمہ جاتی افسران کو ہدایت دی کہ متعینہ مدت کے اندر اس کا حل نکالا جائے اور عوام کو اس سے راحت دلائی جائے۔ ریاستی حکومت سے متعلق مسائل کے بارے میں انہوں نے یقین دلایا کہ جلد از جلد انہیں حل کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

جنتا درشن پروگرام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر نے کہا کہ اس پروگرام میں دی جانے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال ترجیحی بنیادوں پر  کرتے ہوئے مسائل حل کیے جائیں گے۔ اور ان درخواستوں کے سلسلے میں کی گئی کارروائی کے بارے میں بھی درخواست گزاروں کو آگاہ کیا جائے گا۔

سرسی ایم ایل اے بھیمنّا نائک نے کہا کہ سرکاری اسکیموں کا فائدہ عوام کو پہنچانے کے سلسلے میں سرکاری افسران کو سرگرم رہنا چاہیے۔ انہوں نے یہ وعدہ بھی کیا کہ آئندہ سرسی میں بھی جنتا درشن پروگرام منعقد کیا جائے گا۔

پروگرام کی صدارت کر رہے ایم ایل اے ستیش سیل نے کہا کہ ضلع میں نئی انڈسٹریز قائم کرکے یہاں کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی سمت میں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے صنعت کاروں کو سنگل ونڈو کے ذریعے ضروری اجازت نامے دیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں سوپر اسپیشالٹی اسپتال کے لئے تخمینہ پر مبنی منصوبہ تیار کیا گیا ہے، بیلگاوی میں ہونے والے اسمبلی سیشن میں اس کے لئے منظوری لی جائے گی۔ سی برڈ منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ کی  بقیہ رقم جلد ہی ادا کی جائے گی۔ میسورو سے مرڈیشور تک آنے والی ٹرین کو کاروار تک توسیع دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 

اس اجلاس میں ضلع پنچایت سی ای او ایشور کمار کاندو، ضلع ایس پی ڈاکٹر این وشنو وردھن، ایڈیشنل ڈی سی پرکاش راجپوت، کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ساحلی کرناٹکا میں طوفان فینگل کی آمد: دکشن کنڑا اور اُڈپی میں بھاری بارش کی وارننگ؛ دونوں اضلاع میں منگل کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

چینائی سے ہوتے ہوئے بینگلور اور کیرالہ تک پہنچنے والے طوفان فینگل کے ساحلی کرناٹکا کی طرف رخ کرنے کے باعث دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلاع میں منگل 3 دسمبر کو اورینج الرٹ کے ساتھ بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے، دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر، مُلّائی مہیلن، ...

بھٹکل کے قریب کمٹہ اور سرسی کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کی افواہیں اور ڈپٹی کمشنر کی وضاحت

ضلع اُترکنڑا کے کمٹہ اور سرسی کے درمیان پہاڑی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کی خبروں کو ضلع اُترکنڑا کی ڈپٹی کمشنر محترمہ کے۔ لکشمی پریا نے بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔