آرایس ایس کے سابق پرچارک کا سنسنی خیزانکشاف، بی جے پی کو جیت دلانے آر ایس ایس نے کرائے تھے بم دھماکے

Source: S.O. News Service | Published on 1st September 2022, 10:59 PM | ملکی خبریں |

نانڈیز:یکم ستمبر(ایس اؤ نیوز) ممبئی سے تعلق رکھنے والے آر ایس ایس اور بجرنگ دل کے سابق رکن یشونت شندھے نے سنسنی خیز خلاصہ کرتےہوئے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان بھر میں جو بم دھماکے ہوئے تھے وہ آر ایس ایس نے کروائے تھے۔

نانڈیزعدالت میں حلفنامہ داخل کرتے ہوئے شندھے نے کہا ہے کہ 2006 میں نانڈیز کے پٹ بندھارے نگر میں جو بم دھماکے ہوئے تھے وہ بھی آر ایس ایس نے کروائے تھے تاکہ بی جے پی انتخابات میں جیت درج کرسکے۔ انہوں اپنے حلفنامہ میں خود کو گواہ کے طورپربھی پیش کیا اور دھماکوں کے متعلق تمام جانکاری شیئر کرنے کی بھی پیش کش کی۔

سیاسی گلیاروں میں ہلچل پیدا کرنے والے وڈیو میں شندھے نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ وی ایچ پی، بجرنگ دل اور 1995سے آر ایس ایس  کا ممبرہے۔ اس نے آگے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وہ ہمانشو پانسےاور 20دیگر افراد کے ساتھ تربیتی کیمپ میں شرکت کرچکا ہے جو ناندیڑ بم دھماکوں میں مارے گئے تھے۔

یشونت شندھے نے کہاہےکہ وہ ہمانشو پانسے سے ملنے کئی بار ناندیڑ گیا اور انہیں ایسا نہ کرنےکو  بھی کہا۔ ’’کیونکہ آر ایس ایس اور وشوہندو پریشد کا پورے ملک میں دھماکےکروانے کا منصوبہ اتنا کامیاب نہیں ہوا جیسا کہ توقع کی جارہی تھی  اور بی جے پی کو زیادہ فائدہ نہیں پہنچا۔ نتیجتاً 2004کے انتخابات میں کانگریس پارٹی کو اکثریت ملی تو ملند پراندے جیسے لوگ جو اہم سازش کار تھے خوف زدہ ہوکر زیر زمین چلے گئے ، لیکن وہ خفیہ طورپر سازشیں کرتے رہے، زیر زمین رہتے ہوئے ملک بھر میں کئی بم دھماکے کئےاور متعصب پولس اور ایک طرفہ میڈیا کی مدد سے ان دھماکوں کا الزام مسلمانوں پر لگایا۔ جس سے 2014کے لوک سبھا انتخابات میں ان کو مدد ملی ۔

شندھے کا وڈیو جاری ہونے کے بعد کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے اپنے آفیشیل ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر بی جےپی کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ اس سے بڑی بریکننگ نیوز کیا ہوسکتی ہے۔ پون کھیرا نے لکھا ہے کہ آر ایس ایس کے پرچارک یشونت شندھے نے ایک حلف نامہ داخل کیا ہے جس میں سنگھ کی ملک دشمن کارروائیوں کے بارےمیں خوفنا ک معلومات فراہم کرتےہوئے بے نقاب کیا گیا ہے۔ پورے ملک میں دھماکوں کی سازش رچی گئی ، اس میں کون کون ملوث تھے؟ اس سے بڑی بریکننگ نیوز کیا ہوسکتی ہے۔

کھیرا کے ٹویٹ کے بعد کانگریس کے ایک اور سنیئر لیڈر دگ وجئے سنگھ نے اس تعلق سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ یشونت شندھے نے انتہائی حوصلہ مندی کے ساتھ حلف نامہ داخل کیا ہے ، جن لوگوں کے نام یشونت شندھے نے لئے ہیں وہ مجرمانہ نوعیت کے لوگ ہیں۔ اس بیان کے بعد  اس کی جان کو خطرہ ہوسکتاہے۔ممبئی کے  کمشنر آف پولس کو فوری طورپر یشونت کی حفاظت کے لئےسخت انتظامات کرنے چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو باندہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹنگ کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی ہے۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اب تو آنسوؤں کا دریا بہنے لگا ہے، اس بار آنسوؤں کا پانی خطرے کے ...

بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے: آدتیہ ٹھاکرے

ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے سشما آندھرے کو شیوشینا (ٹھاکرے) میں شامل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سشما آندھرے شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے پر تنقید کی تھی اور اب انھیں کی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں ...

شکایت پر عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 44 کے تحت ایک شکایت پر عدالت کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

ہمارا حکم صاف ہے، کیجریوال کو خود سپردگی کرنی ہوگی: سپریم کورٹ

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر آج (16 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے کہا کہ کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ ...

1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔