نواز شریف چار سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان پہنچے

Source: S.O. News Service | Published on 22nd October 2023, 11:24 AM | عالمی خبریں |

اسلام آباد، 22/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) پاکستان کے معزول وزیر اعظم نواز شریف چار سال تک خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزارنے کے بعد ہفتہ کی دوپہر پاکستان واپس پہنچ گئے۔

فوجداری مقدمات میں پاکستان کے قانون کے تحت مفرور مجرم قرار دیے گئے مسٹر شریف علاج کرانے کے نام پر ملک سے باہر چلے گئے تھے اور اس دوران انہوں نے زیادہ تر وقت لندن میں خود ساختہ جلاوطنی میں گزارا۔

مسٹر شریف دبئی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔ سابق وزیر قانون سینیٹر اعظم ترار اور ان کی جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) کے کئی دیگر سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم کی قانونی ٹیم کے ارکان ان کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

مسٹر شریف کی آمد سے قبل مسٹر ترارنے میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی آمد کے بعد ائیرپورٹ کے ایک لاؤنج میں جائیں گے۔ ان کی آمد پر اب ان کے ساتھ سیاسی اور قانونی امور پر مشاورت کی جائے گی۔ مسٹر ترار نے یہ بھی کہا کہ عدالتی عملہ بھی ہوائی اڈے پر پہنچ گیا ہے جہاں مسٹر شریف کے سلسلے میں سیکورٹی کی ضمانت کے لیے قانونی عمل مکمل کیا جائے گا۔

قانونی دستاویزات پر دستخط کرنے کے لیے ایک حلف نامہ کمشنر اور سابق ڈپٹی میئر ذیشان نقوی بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ بتایا گیا کہ لیگل ٹیم شریف کے انگوٹھے کے نشان اور دستخط وغیرہ لینے کے لیے جہاز کے اندر جائے گی۔

مسٹر نواز نے دبئی میں پاکستان کی پرواز پر سوار ہونے سے پہلے کہا:وہ واپس آکر خوش ہیں۔ مسٹر شریف کو اگلے سال جنوری میں ہونے والے انتخابات سے قبل اپنی پارٹی کو دوبارہ مضبوط کرنے کی مہم شروع کرنے سے قبل کئی قانونی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف آج شام 5 بجے جلسہ عام سے خطاب کرنے کے لئے یہاں لاہور میں مینارپاکستان پہنچیں گے۔

مسلم لیگ ن اس وقت اپنی بنیاد مضبوط کرنے میں مصروف ہے۔ پارٹی ملک بھر سے اپنے حامیوں پر زور دے رہی ہے کہ وہ لاہور میں مینار پاکستان پر اپنے قائد نواز شریف کے استقبال کے لیے جمع ہوں اور مسٹر شریف پارٹی کی مقبولیت کا مظاہرہ کر سکیں۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ نواز لاہور کی بجائے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ دارالحکومت میں ان کا اترنا ضمانت کے قانونی عمل کے لیے ضروری تھا۔ جو اس سے قبل 19 اکتوبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے دیا تھا۔

آج دبئی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر نواز شریف نے کہا کہ میں چار سال بعد آج پاکستان واپس جا رہا ہوں۔ جب میں پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک جا رہا تھا تو مجھے خوشی کا کوئی احساس نہیں تھا لیکن آج میں خوش ہوں۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔