1880 کے بعد جولائی رہا اب تک کا سب سے گرم مہینہ، امریکہ میں بھی گرمی نے توڑے سبھی ریکارڈ

Source: S.O. News Service | Published on 16th August 2023, 1:07 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن ، 16/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے جانکاری دی ہے کہ 1880 کے بعد سے جولائی اب تک کا سب سے گرم مہینہ رہا۔ اس سال امریکہ اور یوروپ کے کئی شہر لو اور جنگل کی آگ کی زد میں تھے۔ امریکہ میں اس سال گرمی نے سبھی ریکارڈ توڑ دیے۔ نیویارک میں ناسا کے گوڈارڈ انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس اسٹڈیز (جی آئی ایس ایس) کے سائنسدانوں کے مطابق جولائی 2023 عالمی درجہ حرارت ریکارڈ میں کسی بھی دیگر مہینے کے مقابلے میں زیادہ گرم تھا۔

جولائی 2023 ناسا کے ریکارڈ میں کسی بھی دیگر ماہ کے مقابلے میں 0.24 ڈگری سلسیس زیادہ گرم تھا۔ یہ درجہ حرارت 1951 اور 1980 کے درمیان اوسط جولائی کے مقابلے میں 1.18 ڈگری سلسیس زیادہ رہا۔ اونچے درجہ حرارت کی ایک وجہ سمندر کی سطح کی گرمی بھی رہی۔ ناسا نے اپنے تجزیہ میں کہا ہے کہ مشرقی ٹروپیکل بحرالکاہل علاقہ میں گرم سمندری سطح کی درجہ حرارت مئی 2023 میں بڑھنا شروع ہوا تھا، جو النینو کا ثبوت ہے۔

ناسا ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے کہا کہ ناسا ڈاٹا تصدیق کرتا ہے کہ دنیا بھر کے اربوں لوگوں نے حقیقت میں کیا محسوس کیا ہے۔ جولائی 2023 میں درجہ حرارت نے سبھی ریکارڈ توڑتے ہوئے اسے سب سے گرم مہینہ بنا دیا۔ امریکی ماحولیاتی بحران کے اثرات کا صاف طور پر تجربہ کر رہے ہیں۔

تجزیہ کے مطابق جنوبی امریکہ، شمالی افریقہ، شمالی امریکہ اور انٹارکٹیکا جزیرہ نما کے حصے خصوصی طور سے گرم تھے، جہاں درجہ حرارت اوسط سے تقریباً 4 ڈگری سلسیس زیادہ بڑھ گیا۔ مجموعی طور پر اس بہت زیادہ گرمی نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا جو سینکڑوں لوگوں میں بیماریوں اور موت کی وجہ بنا۔

واشنگٹن ڈی سی میں ناسا ہیڈکوارٹر میں چیف سائنٹسٹ اور سینئر ماحولیاتی مشیر کیتھرین کیلون نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی دنیا بھر کے لوگوں اور ماحولیاتی نظام کو متاثر کر رہا ہے۔ گوڈارڈ انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس اسٹڈیز (جی آئی ایس ایس) کے ڈائریکٹر گیون شمٹ نے کہا کہ یہ ہمارے ریکارڈ میں 1880 کے بعد جولائی 2023 سب سے گرم مہینہ تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔