امریکہ میں سعودی طالب علم کا قتل، خاتون گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th February 2023, 5:50 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،14فروری (آئی این ایس انڈیا)    سعودی اسکالر ولید الغریبی کے قتل کے الزام میں گرفتار نکول میری راجرز (19 سال) آج پیر کو امریکی شہر فلاڈیلفیا کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اگرچہ ملزمہ نے نے اعتراف جرم نہیں کیا تاہم، پولیس پر امید ہے کہ اس کے پاس جرم کے حوالے سے تمام ثبوت موجود ہیں۔

پولیس کے پاس مقتول کا کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے کے شواہد بھی موجود ہیں۔الغریبی کا قتل پیر 23 جنوری کو امریکہ میں پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں جرمن ٹاؤن میں ہنسبری ا سٹریٹ پر بلڈنگ نمبر 300 میں ایک گھر کے اندر ہوا۔ ملزمہ نے الغریبی کو مدد کے بہانے بلا کر چاقو کے وار کیے، پھر اس کا پرس، فون اور بینک کارڈ چرا لیا اور موقع سے فرار ہو گئی۔فلاڈیلفیا پولیس نے ملزمہ کو کولمبس، جارجیا سے گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا۔ اس پر عمداً قتل، ڈکیتی، چوری اور دیگر متعلقہ الزامات عائد کیے گئے تھے۔تاہم قتل کا سبب کیا ہے یہ ابھی تک ایک معمہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔