مراکش میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2900 سے متجاوز

Source: S.O. News Service | Published on 13th September 2023, 1:22 PM | عالمی خبریں |

مراکش،13/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی)  مراکش میں تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,901 اور زخمیوں کی تعداد 5530 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع منگل کو مراکشی حکومت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین بیان میں دی گئی ہے۔ پہاڑی علاقے کے سب سے زیادہ متاثرہ گاؤوں میں سے ایک، اوئگرین میں، ژنہوا کے نامہ نگاروں نے دیکھا کہ تمام مکانات کو زمین بوس ہوگئے ہیں اور ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے کے لیے کھدائی کے آلات استعمال کررہی ہیں۔

مراکش نے اسپین، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور قطر کی جانب سے امداد کی پیشکش قبول کر لی ہے جبکہ دیگر ممالک کی جانب سے امداد کی پیشکشوں کی منظوری ابھی باقی ہے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز (آئی ایف آر سی) نے منگل کو مراکش میں زلزلے کے متاثرین کی مدد کے لیے 112 ملین امریکی ڈالر کی ہنگامی اپیل کی۔

آئی ایف آر سی کے آپریشنز کے عالمی ڈائریکٹرکیرولین ہولٹ نے جنیوا میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس وقت سب سے بڑی ضروریات پانی، صفائی ستھرائی اور پناہ گاہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہم تباہی کی دوسری لہر سے بچیں‘‘۔

مراکش میں چینی میڈیکل ٹیم کے اگاڈیر یونٹ کے سربراہ ژانگ فیگونگ نے ژنہوا کو بتایا کہ طبی ٹیم نے مقامی ہسپتالوں کو فوری طور پر درکار طبی سامان جیسے فنگر پلس آکسیمیٹر، الیکٹرانک اسفیگمومینومیٹر اور اینٹی بیکٹیریل ہینڈ سینیٹائزر عطیہ کیا ہے۔

ریاستہائے متحدہ کے جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ شمالی افریقی ملک میں جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 11 منٹ پر 6.8 شدت کا زلزلہ آیا اور اس کا مرکز 18.5 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔