امریکہ میں برفانی طوفان کے باعث 5000 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں

Source: S.O. News Service | Published on 27th December 2022, 11:56 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 27؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  امریکہ میں برفانی طوفان کی وجہ سے 5500 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ نے یہ رپورٹ دی ہے۔

اس سے قبل میڈیا نے بتایا تھا کہ امریکہ میں پیر کی صبح تک شدید سردی اور طوفان سے متعلق واقعات کی وجہ سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برفانی طوفان کے باعث پیر کی شام پانچ ہزار 500 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

این بی سی نیوز نے رپورٹ کیا کہ کولوراڈو، الینوائس، کنساس، کینٹکی، مشی گن، مسوری، نیبراسکا، نیویارک، اوہائیو، اوکلاہوما، ٹینیسی اور وسکونسن سمیت کم از کم 12 ریاستوں میں کل 50 اموات کی اطلاع ہے۔ شمال مشرقی نیو یارک ریاست کے شہر بفیلو میں ہفتے کے آخر میں ایک میٹر سے زیادہ برف گرنے کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق پیر کی شام تک کم از کم 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔