پاکستان میں زبردست بم دھماکہ 40سے زائدافراد جاں بحق، 100زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 31st July 2023, 11:08 AM | عالمی خبریں |

اسلام آباد، 31/جولائی(ایس او نیوز/ایجنسی)پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ تازہ ترین معاملہ پاکستان کے خیبرپختونخواکے علاقے باجوڑ سے تعلق رکھتا ہے جہاں اتوار یعنی 30جولائی کو ایک زوردار دھماکہ ہوا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بم دھماکے میں 40افرادسے زائد جاں بحق جب کہ 100افراد شدید زخمی ہیں، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ ایسے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف)کی ورکرز کانفرنس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے دھماکہ جے یو آئی(ف)کے اجلاس کو نشانہ بنا کر کیا۔ جائے حادثہ پر راحت اور بچا ؤکا کام جاری ہے۔ ساتھ ہی زخمیوں کو موقع سے اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔

سوشیل میڈیا پر دھماکے کے بعد کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں، جن میں بم دھماکے کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ جے یو آئی(ف)کے سینئر رہنما حافظ حمد اللہ نے پاکستانی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ زخمیوں کیلئے ہنگامی طبی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

ابھی گزشتہ منگل کو ہی خیبر پختونخوا میں ایک زیر تعمیر مسجد میں خودکش حملہ ہوا، جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ اس واقعہ کی خوفناک ویڈیو سوشیل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ دی ڈان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 18 جون 2022 سے 18 جون 2023 تک خیبرپختونخوا میں 665 دہشت گرد حملے ہوئے جن میں 15 خودکش دھماکے بھی شامل تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔