بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 مارچ کو ایک ساتھ چار جگہوں پر ہوگا ووٹرآئی ڈی کا میگا کیمپ؛ 18 سال مکمل کرنے والوں سے ووٹرلسٹ میں نام بھرتی کرنے کی اپیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th March 2024, 1:57 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 25/مارچ (ایس او نیوز) قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے سیاسی پینل نے آنے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے 18 سال مکمل کرنے والے تمام لوگوں کے    نام   ووٹر لسٹ میں شامل کرنے اور ووٹر  آئی ڈی کارڈ  اپلائی کرنے کی  زبردست  مہم شروع کرنے  کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے مورخہ 30 اور 31  مارچ (سنیچر اور اتوار) کو ایک ساتھ شہر کے چار مختلف علاقوں میں ووٹر آئی ڈی کا میگا کیمپ منعقد کیا جائے گا۔

بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن اوربھٹکل کے تمام  اسپورٹس سینٹروں کے تعاون سے یہ  میگا کیمپ تینگن گنڈی میں مسجد سیدنا ابراہیم، نوائط کالونی میں خوشحال  شادی ہال، بندرروڈ میں الافراح شادی ہال اور نشیبی اور تاریخی محلوں    میں رہنے والوں کے لئے صدیق اسٹریٹ میں واقع  تنظیم ہال میں یہ کیمپ لگایا جائےگا۔ چاروں علاقوں میں بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے چالیس سے زائد نوجوان ووٹرلسٹ میں نام بھرتی کرنے کےلئے اپنی خدمات  پیش کریں گے جن کو کیمپ سے دون دن پہلے خصوصی ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔

ووٹر آئی ڈی کا میگا کیمپ صبح دس بجے سے شام چار بجے تک چلے گا۔

بتاتے چلیں کہ جن کی عمر31 مارچ 2024 تک 18 سال مکمل  ہورہی ہو، اُن کے نام ووٹرلسٹ میں داخل کئے جاسکیں گے اوریہ لوگ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔

ووٹر آئی ڈی اپلائی کرنے کے اور ووٹرلسٹ میں  نام داخل کرنے کے لئے  مندرجہ ذیل دستاویزات اپنے ساتھ لانا ضروری ہوگا۔

1)  اپنے والد یا والدہ کا ووٹر آئی ڈی مع زیراکس کاپی

2)  حال ہی میں نکالا ہوا اپنا پاسپورٹ سائز کلر فوٹو

3) اپنے اڈرس کا ثبوت پیش کرنے کے لئے  کوئی بھی ایک  دستاویز (  پاس بُک یا   راشن کارڈ یا  ڈرائیونگ لائسنس یا پاسپورٹ)  اور اس کی ایک  زیراکس کاپی

4) اپنی عمر کا ثبوت پیش کرنے کے لئے کوئی بھی ایک دستاویز ( برتھ سرٹی فیکٹ  یا میٹرک کا مارکس کارڈ  یا آدھار کارڈ یا پان کارڈ، یا ڈرائیونگ لائسنس یا پاسپورٹ) اور اس کی ایک زیراکس کاپی

5) اپنی شناخت پیش کرنے کے لئے کوئی بھی ایک دستاویز ( پان کارڈ یا ڈرائیونگ لائسنس یا راشن کارڈ یا  پاسپورٹ  یا  اسکول کا آئی ڈی کارڈ یا آدھار کارڈ) اور اس کی ایک زیراکس کاپی

6)  اپنا یا اپنے گھروالوں کا   موبائل فون بھی اپنے ساتھ لیتے آئیں جس پر  OTP موصول ہوگا۔

تنظیم جنرل سکریٹری جناب  عبدالرقیب ایم جے ندوی نے  بھٹکل سمیت پڑوسی علاقوں بالخصوص مرڈیشور، منکی،  ولکی،  گیرسوپا  ، ہوناور وغیرہ تمام علاقوں کے لوگوں  سے درخواست کی ہے کہ وہ   اس کیمپ کا بھرپور فائدہ اُٹھائیں، اپنے گھر میں جتنے بھی   18 سال  یا اس  سے زائدعمر کے  لوگ ہوں اور اُن کے ووٹر آئی ڈی کارڈ نہیں بنے ہوں تو وہ، فوری کیمپ میں  شریک ہوکر   اپنے کارڈ بنوائیں  اور آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  اپنی حق رائے دہی کا بھرپور استعمال کریں۔

اس موقع پر بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر جناب عزیز الرحمن رکن الدین ندوی نے  تمام اسپورٹس سینٹروں کے ذمہ داران پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقہ کے لوگوں کو   ووٹر آئی ڈی کارڈ بنوانے  اور ووٹرلسٹ میں نام درج کرانے کے لئے   اپنے علاقہ کے   کسی بھی قریبی کیمپ میں شامل کروائیں۔

یاد رہے : تینگن گُنڈی میں  مسجد سیدنا ابراہیم  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مدینہ کالونی، نوائط کالونی، کارگیدے، آزاد نگر وغیرہ علاقوں کے لوگوں کے لئے خوشحال  شادی ہال (بالمقابل وائی ایم ایس اے گراونڈ) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شمس الدین سرکل، بندرروڈ، ساگر روڈ، سلمان آباد، مخدوم کالونی و دیگر قریبی علاقوں کے لوگوں کے لئے  الافراح شادی ہال، (بندرروڈ، فورتھ کراس )۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور نشیبی علاقوں، اولڈ بس اسٹینڈ، مین روڈ، قدوائی روڈ، ماری کٹہ، سلطان اسٹریٹ،   جامع اسٹریٹ،  خلیفہ اسٹریٹ، ڈارنٹا، ڈونگرپلی،  قاضیا اسٹریٹ، فاروقی اسٹریٹ، علوہ اسٹریٹ، غوثیہ اسٹریٹ،  صدیقی اسٹریٹ، اسارکیری ودیگر  علاقوں کے لئے  تنظیم ہال  ۔۔۔ بھٹکل۔

تاریخ: 30 مارچ۔۔۔ 31 مارچ

وقت : صبح نو بجے سے شام چار بجے تک

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔