وزیر تعلیم کا اعلان :مہاراشٹرا میں 5 ویں سے 8 ویں جماعت کے لیے 27جنوری سے کھلیں گے اسکول

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2021, 12:14 PM | ملکی خبریں |

ممبئی ،17؍جنوری (آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹرا میں 5ویں سے 8ویں جماعت کے طالب علموں کے لیے اسکول کھلنے کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔ ریاست میں 27 جنوری 2021 سے اسکول کھلیں گے ۔ اس سلسلے میں ریاست کے وزیر تعلیم ورشا گایکواڈ نے اعلان کیا ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ بچوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے ریاست میں 5 ویں سے 8 ویںتک کے طلباء کے لئے کلاس شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کلاس 27 جنوری سے تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولے جائیںگے ،انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی نے طلباء کی حفاظت کا یقین دلایا ہے۔ایک دیگرسرکلر میں بی ایم سی نے ممبئی شہر میں اسکولوں اور کالجوں کو دوبارہ کھولنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ بی ایم سی کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام اسکول اور کالج جو پہلے 15 جنوری تک بند تھے اس کے تحت اب مزید احکامات تک بند رہیںگے ۔ بی ایم سی نے ابھی تک اسکول کو دوبارہ کھولنے کے لئے کوئی تاریخ نہیں بتائی ہے۔ ملک کی دیگر ریاستوں کے اسکولوں نے بھی بڑی تعداد میں دوبارہ اسکول کھولنا شروع کردیا ہے۔ اس معاملے میں آسام نے پہلے ہی تمام طلبا کے لئے اسکول کھول دئیے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...