روس میں بھی آیا زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر شدت 5.3 درج، ترکی کے زلزلہ متاثر خطوں میں 3 ماہ کی ایمرجنسی کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 8th February 2023, 12:24 PM | عالمی خبریں |

کریل آئسلینڈ ، 8؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی ) ترکیے-شام میں کئی زلزوں، اور زلزلے کے بعد محسوس کیے جانے والے جھٹکوں سے پریشانی ختم بھی نہیں ہوئی ہے، اور اب روس میں بھی زلزلے کی خبر سے ہر طرف خوف کا عالم دیکھنے کو مل رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے کریل آئسلینڈ پر منگل کو مقامی وقت 6 بج کر 45 منٹ پر زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 5.3 تھی۔ حالانکہ اس زلزلہ میں فی الحال کسی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

دوسری طرف ترکیے کے صدر طیب اردوآن نے بڑے پیمانے پر زلزلہ سے متاثر 10 علاقوں میں 3 ماہ کی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ ترکیے کی انادولو نیوز ایجنسی نے صدر رجب طیب اردوآن کے حوالے سے یہ رپورٹ دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ترکیے کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں تقریباً 54000 ٹینٹ، 102000 بستر بھیجے گئے ہیں۔ 5000 طبی اہلکاروں کو بھی جنوبی ترکیے والے علاقوں میں بھیجا گیا جہاں بچاؤ و راحت کاری کا عمل جاری ہے۔

اس درمیان ترکیے کے سفیر نے فوری مدد کے لیے ہندوستان کی تعریف کی ہے۔ سفیر کا کہنا ہے کہ ’’جب ہم نے بین الاقوامی مدد کا مطالبہ کیا تو ہندوستان رد عمل دینے والے پہلے ممالک میں سے تھا۔ ’دوست‘ ہی ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔‘‘ بہرحال، جنوب مشرقی ترکی میں زلزلہ سے تقریباً 14 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس آفت کی وجہ سے ترکیے میں تقریباً 6000 عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں اور 3 ہوائی اڈے بھی ٹوٹ پھوٹ گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔