لوک سبھا انتخابات: مغربی بنگال کے لیے کانگریس کی 3 امیدواروں کی فہرست جاری

Source: S.O. News Service | Published on 8th April 2024, 11:29 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 8/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی)  کانگریس نے اتوار کو مغربی بنگال کی تین لوک سبھا سیٹوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے یہاں کہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کی صدارت میں مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں ان امیدواروں کے ناموں کو منظوری دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ بنگاؤں (محفوظ) سے پردیپ بسواس، الوبیریا سے اظہر ملک اور گھٹال سے ڈاکٹر پاپیا چکرورتی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ کانگریس اب تک 247 امیدواروں کا اعلان کر چکی ہے۔ اسی کے ساتھ کانگریس نے بھاگابنگولا اسمبلی سیٹ کے لیے ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے انجو بیگم کو امیدوار قرار دیا ہے۔ بھاگابنگولا سیٹ پر 7 موئی کو پولنگ ہوگی۔ یہ سیٹ حال ہی میں ٹی ایم سی کے رکن اسمبلی ادریس علی کے اچانک انتقال کے سبب خالی ہو گئی تھی۔

خیال رہے کہ بنگاؤں اور اولوبیریا میں 20 مئی کو پانچویں مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے جبکہ گھٹال میں 25 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ اتوار کے اعلان کے ساتھ کانگریس مغربی بنگال کی 13 پارلیمانی نشستوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر چکی ہے۔

بی جے پی اور ترنمول کانگریس دونوں نے گھٹال سے ان امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے، جو اداکار سے سیاست دان بنے ہیں۔ ترنمول کانگریس نے ایک بار پھر اپنے موجودہ ایم پی دیپک ادھیکاری عرف دیو کو اپنا امیدوار بنایا ہے، جبکہ بی جے پی نے ہیرن چٹرجی کو میدان میں اتارا ہے، جو اس وقت ضلع کے کھڑگ پور-صدر اسمبلی حلقہ سے پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...