لوک سبھا انتخابات 2024: بہار میں آر جے ڈی نے جاری کیا انتخابی منشور، ایک کروڑ سرکاری ملازمت اور 500 روپئے میں سلینڈر سمیت 24 بڑے وعدوں کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 13th April 2024, 6:10 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 13/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) لوک سبھا انتخابات  کے پیش نظر آر جے ڈی نے آج اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا۔ پارٹی کے انتخابی منشور کو ’پریورتن پتر‘ نام دیا گیا ہے، جسے جاری کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ ’’پریورتن پتر کے ذریعہ ہم 24 وعدے لے کر آئے ہیں۔ اگر انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی تو ہم ملک بھر میں ایک کروڑ نوجوانوں کو سرکاری ملازمت دینے کا کام کریں گے اور آنے والے 15 اگست سے آپ کو بے روزگاری سے آزادی ملنی شروع ہو جائے گی۔‘‘

اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے کہا کہ ’’15 اگست سے ملازمت دینے کا عمل ہم شروع کر دیں گے۔ آنے والے رکشا بندھن سے غریب کنبوں کی ہماری بہنوں کو ہر سال ایک لاکھ روپے کی امدادی رقم دیں گے۔ گیس سلنڈر 500 روپے میں دیا جائے گا۔ بہار کو خصوصی ریاست کا ہم درجہ دلائیں گے۔‘‘

تیجسوی یادو نے پرانی پنشن سے متعلق بھی اپنے عزائم کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم پرانا پنشن منصوبہ واپس لائیں گے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ بہار میں سب سے مہنگی بجلی ہے، ہم 200 یونٹ بجلی مفت دیں گے۔ سوامی ناتھن کمیٹی کی سفارشات کے ساتھ 10 فصلوں کے لیے ایم ایس پی پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اگنی ویر منصوبہ کو واپس لیں گے۔ نیم فوجی دستوں کو جان کی قربانی دینے کے بعد شہید کا درجہ دیا جائے گا۔ تیجسوی یادو نے مزید کہا کہ پورنیہ، مظفر پور، گوپال گنج، بھاگلپور اور رکسول میں پانچ ہوائی اڈے بنائیں گے۔ ساتھ ہی منڈل کمیشن کی سفارشات کو پوری طرح سے نافذ کیا جائے گا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ جب بھی ہم کچھ کہتے ہیں، تو اس کا مطلب ہوتا ہے ہم اس پر عمل کرتے ہیں۔ ہم نے 2020 کے انتخابات کے دوران اٹھائے گئے اپنے ایشوز کو ان 17 مہینوں میں آگے بڑھایا، جن کی ہمیں اجازت دی گئی تھی۔ ہم نے پانچ لاکھ سرکاری ملازمتیں دیں۔ کوئی دیگر ریاست ایسی سہولتوں پر مشتمل منصوبہ نہیں بنا سکتی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...

سپریم کورٹ نے 2 جی اسپیکٹرم معاملے میں مودی حکومت کی عرضی کو کیا خارج، لگائی پھٹکار

سپریم کورٹ نے آج مرکز کی مودی حکومت کو اس وقت شدید جھٹکا دیا جب 2 جی اسپیکٹر معاملے میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں ترمیم سے متعلق عرضی کو خارج کر دیا۔ سپریم کورٹ رجسٹری نے مرکز کی اس عرضی کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک طرح سے پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ مرکز کی یہ عرضی غلط سوچ پر ...

وزیر اعظم مودی اور بی جے پی عام لوگوں کے مسائل کی نہیں، پاکستان اور چین کی بات کرتے ہیں: پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے چھتیس گڑھ کے کوربا حلقہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور بی جے پی عام لوگوں کے مسائل کی بات نہیں کرتے بلکہ پاکستان اور چین کی باتیں کرتے ہیں۔

پچھلے دروازے سے نوکریاں ختم، پی ایم مودی پر راہل گاندھی کا ریزرویشن کے حوالے سے شدید حملہ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ریزرویشن کے حوالے سے پی ایم نریندر مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی ریزرویشن ہٹاؤ مہم کا منتر ہے کہ نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری‘ یعنی نہ رہے گی سرکاری نوکری اور نہ ملے گاریزرویشن۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ بی جے ...