لیبیا میں پانی نے 5000 سے زائد لوگوں کو بنایا لقمہ

Source: S.O. News Service | Published on 13th September 2023, 7:57 PM | عالمی خبریں |

قاہرہ،13/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) گزشتہ دنوں بحیرۂ روم سے اٹھے طوفان ’ڈینیل‘ نے لیبیا میں ایسی تباہی مچائی ہے جس کا ازالہ ممکن نظر نہیں آ رہا۔ اس طوفان کے بعد لیبیائی عوام پر پانی نے زبردست تباہی مچائی ہے اور ہزاروں جانیں سیلاب کی نذر ہو گئی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اب تک 5000 سے زائد اموات ہو چکی ہیں اور 10 ہزار سے زیادہ لوگ لاپتہ ہیں۔ حالات کچھ ایسے پیدا ہو گئے ہیں کہ قبرستانوں کے سامنے لاشوں کا ڈھیر ہے اور ان کی تدفین کے لیے قبرستان میں جگہ نہیں۔

پہلے سے ہی معاشی بدحالی کا سامنا کر رہے ملک لیبیا پر طوفان کے دور رَس اثرات مرتب ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ڈینیل طوفان کے بعد جو زوردار بارش ہوئی ہے، اس نے اچانک سیلاب والے حالات پیدا کر دیے اور مشرقی لیبیا کے کئی شہروں میں زبردست تباہی کا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بارش اور سیلاب کے بعد کچھ علاقوں میں پشتے ٹوٹ گئے ہیں جن کا پانی آس پاس کے علاقوں میں پھیل گیا۔ سب سے زیادہ نقصان ڈیرنا علاقہ کا ہوا ہے جہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔ اس علاقے سے تقریباً 20 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ آنے والے وقت میں ڈیرنا کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہاں ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ سکتی ہے کیونکہ شہر کا ایک چوتھائی حصہ پوری طرح سے تباہ ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ڈیرنا شہر کی کچھ کچھ ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں گاڑیاں اور عمارتیں پانی میں بہتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں۔ پورے کے پورے محلے اس سیلاب میں بہہ گئے۔ سیلاب نے پشتوں کو توڑ دیا اور تقریباً ایک لاکھ کی آبادی والے اس شہر کو تقریباً نیست و نابود کر دیا۔

مشرقی لیبیا حکومت کے وزیر صحت عثمان عبدالجلیل کا کہنا ہے کہ لیبیا میں اس وقت حالات انتہائی خوفناک ہیں۔ شہر کے کئی حصوں میں لاشیں زمین پر پڑی ہوئی ہیں اور اسپتالوں میں بھی لاشوں کا انبار لگا ہوا ہے۔ ڈیرنا کا تذکرہ کرتے ہوئے عبدالجلیل نے بتایا کہ وہاں اب تک ہزاروں لاشوں کی تدفین ہو چکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔