کیرالہ میں مولوی کے قتل کے الزام میں گرفتار تین آر ایس ایس لیڈر سات سال بعد بری؛ عدالت کے فیصلے پر مرحوم مولوی کی بیوہ کی آنکھوں میں آگئے آنسو

Source: S.O. News Service | Published on 31st March 2024, 11:06 AM | ملکی خبریں |

کاسرگوڈ، 31/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی)  کیرالہ کے کاسرگوڈ کی ایک عدالت نے ہفتہ کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے 3 کارکنوں کو ضلع میں 2017 میں ایک مسجد کے اندر مدرسے کے استاد کے قتل سے متعلق ایک معاملے میں بری کر دیا۔ کاسرگوڈ کے پرنسپل سیشن جج کے کے بالاکرشنن نے کیس کے3 ملزمانایس اجیش(27)   ،نتین کمار ( 26)  اور اکھلیش (32) کو بری کر دیا۔ تینوں کیلوگوڈے کے باشندے ہیں۔ ملزمین نے بغیر ضمانت کے7 سال جیل میں گزارے۔محمد ریاض مولوی (34) اولڈ سورلو میں واقع مدرسے میں استاد تھا۔

مولوی کو 20 مارچ 2017 کو مسجد میں ان کے کمرے میں قتل کر دیا گیا۔ ان کا گلا مبینہ طور پر ایک گروہ نے کاٹا تھا جو اولڈ سورلو میں محی الدین جامع مسجد کے احاطے میں داخل ہوا تھا۔ دریں اثنا، استغاثہ نے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس حکم کے خلاف اپیل کریں گے۔پبلک پراسیکیوٹر سی شکور نے پی ٹی آئی سے کہا کہ مقدمہ میں پختہ ثبوت تھے۔ ایک ملزم کے کپڑوں پر مولوی کے خون کے چھینٹے ملے۔ ملزم کے زیر استعمال چاقو پر مولوی کے کپڑے کا ایک ٹکڑا ملا۔ ہم نے تمام ثبوت پیش کئی تھے۔ ہم اپیل دائر کرنے کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔

بتاتے چلے کے کنور کرائم برنچ ایس پی ڈاکٹر اے شرینواس کی قیادت والی ٹیم نے واردات کے 3 دن کے اندر  تمام ملزمین کو گرفتار کیا تھا اور جون 2017 میں ان کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا تھا۔ عدالت نے کیس میں 97 گواہوں، 215 دستاویز اور 45 جسمانی شواہد کی جانچ کی ۔

مولوی کی بیوہ، جو عدالت میں موجود تھی، میڈیا کے سامنے رو پڑی اور کہا کہ (یہ) فیصلہ ’مایوس کن‘ ہے۔ متاثرہ کے اہل خانہ کا کہناہے کہ انہیں اس کیس میں اس طرح کے فیصلے کی کبھی توقع نہیں تھی۔لواحقین نے صحافیوں سے کہا کہ ‘اس کیس میں عدالتوں نے گزشتہ 7 سال سے ملزمین کو ضمانت تک نہیں دی۔ ملزمان کا کسی بھی طرح سے مولوی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔یہاں تک کہ پولس کی چارج شیٹ میں بھی واضح طور پر کہا گیا کہ یہ جرم علاقے میں فرقہ وارانہ بدامنی پھیلانے کی کوشش تھی۔ خط اور ریمانڈ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزمان علاقے میں فرقہ وارانہ بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...