کاروار: کچر ا نکاسی سواری کی ٹکر، بچہ جائے وقوع ہلاک :انجانے میں ہوا حادثہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th November 2017, 9:49 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:29/ نومبر (ایس اؤنیوز)شہر میں کچرا نکاسی کرنے والی سواری ڈیڑھ سالہ بچہ کو ٹکردینےسے بچہ جائے وقوع ہلاک ہونے کا واقعہ شہر کے دلواڑا میں پیش آیا ہے۔

دلواڑا کے مکین شنکر گوڈمننور نامی ڈیڑھ سالہ بچہ ہی حادثے میں ہلاک ہواہے۔ شہر میں روزانہ کچراجمع کرنے والی سواری کے ڈرائیور کے ساتھ بچہ کی دوستی ہوگئی تھی ۔ بچہ معصوم شرارتوں سے ڈرائیور خوش ہوتاتھا، اس طرح دونوں میں ایک رشتہ بندھ گیا۔ گلی میں جیسے کچرے کی سواری کی آواز آتی بچہ دوڑتے ہوئے اس کے پاس پہنچتا اور اس کو اٹھالینے کے اشارے کرتا۔ ڈرائیور بچہ کو بٹھا کر ایک راؤنڈ لگانے کے بعد واپس چھوڑ جانا معمول ہوگیا تھا۔

منگل کی صبح حسب معمول کچرا نکاسی کی سواری کچرا جمع کرنے کے لئے گلی میں آئی تو بچے کی موت کا پیغام لے کر آئی۔ڈرائیور اس بات سے انجان تھا کہ بچہ بھاگ کراس کی سواری کے پاس پہنچا ہے ۔ سواری آگے چلی بچہ وہیں اپنی آخری سانس لیا ۔ جائے وقوع ہی بچہ کو مرا دیکھ کر ڈرائیور فرار ہوگیا۔ گھر ماتم کدہ بن گیا ۔ بلدیہ کمشنر کو اطلاع ملتے ہی انہوں نے معاوضہ کے طورپر خاندان والوں کو 50000روپئے اداکئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے سمندر میں ڈوبی ملپے کی ماہی گیر کشتی - پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔ 20 لاکھ روپے کا نقصان

بھٹکل سمندری حدود میں ماہی گیری کے دوران دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ملپے بندرگاہ سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کی وجہ سے  20 لاکھ روپوں کا نقصان ہوا ۔ غرقاب ہونے والی کشتی پر موجود پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔

بھٹکل جامعہ آباد روڈ اور حنیف آباد روڈ پر کچرا پھینکنا اب پڑے گا مہنگا؛ جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرےنصب

 ہیبلے پنچایت حدود کے جامعہ آباد روڈ اور حنیف آباد روڈ کنارے کچروں کا اتنا زیادہ ڈھیڑ جمع رہتا ہے کہ  متعلقہ علاقوں سے گذرنے کے دوران   لوگوں کا ہاتھ خودبخود ناک پر چلاجاتا ہے۔ مگر اب  اُن متاثرہ علاقوں  کے  مکین راحت کا سانس لے سکتے ہیں اور اُن علاقوں سے گذرنے والے لوگوں ...

بھٹکل کے پڑوسی علاقہ شیرور میں الیکٹرک وائر پر پیر رکھنے سے ایک شخص کی ہوئی موت

پڑوسی علاقہ شیرور میں روڈ پر گری ہوئی   الیکٹرک وائر پر پیر رکھنے کے نتیجے میں  ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت محمد ارشاد  کورڈی(55) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔واردات اتوار صبح قریب چھ بجے پیش آئی۔