کانپور سانحہ: جانچ کی آنچ پولیس کی دہلیز تک پہنچی

Source: S.O. News Service | Published on 8th July 2020, 12:09 PM | ملکی خبریں |

کانپور،8؍جولائی (ایس او نیوز؍یو این آئی)  اتر پردیش کے ضلع کانپور کے چوبے پور علاقے میں آٹھ پولیس اہلکاروں کے قتل کے معاملے میں کی جارہی جانچ نے اب پولیس کے دروازے پر بھی دستک دے دیا ہے۔ بکرو گاؤں میں ہسٹری شیٹر وکاس دوبے اور اس کے ساتھیوں کے حملے میں شہید بلہور کے سرکل افسر دویندر مشر کا ایک خط جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اس سلسلے میں اب پولیس کے کئی اعلی افسران سوالوں کے گھیرے میں آرہے ہیں۔

اس سلسلے میں دیر رات صفائی دیتے ہوئے ایس ایس پی دنیش کمار پربھو نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر جو لیٹر وائرل ہورہا ہے اس کی انٹری کہیں پر بھی نہیں ہے لیکن پھر بھی معاملے کی جانچ کرائی جائےگی۔ اس کڑی میں آج سی او بلہور کے دفتر کا کمپیوٹر سیز کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سادے کپڑوں میں کئی پولیس افسران بلہور سی او دفتر پہنچے، دفتر کا کمپیوٹر اور ڈاک رجسٹر قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سی او کے سی یو جی اور ذاتی موبائل نمبر کی مکمل تفصیلات یکجا کی جا رہی ہیں۔

چوبے پور کے سابق تھانہ انچارج ونے تیواری کا کردار اور پرانے معاملوں کے سلسلے میں چار دن سے ایس ٹی ایف اور دیگر جانچ افسران تھانے میں ہی موجود ہیں۔ اور ونے تیواری کی ڈائری کو پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔ وہیں آئی جی لکشمی سنگھ کانپور کے سی او بلہور دفتر پہنچی ہیں۔ اس دوران انہوں نے باریکی سے جانچ کرتے ہوئے ایک ایک کر کے پولیس اسٹاف کے ہر ایک شخص سے بات چیت کرنی شروع کردی ہے۔ دفتر میں آمدورفت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

واردات کے ضمن میں میڈیا نمائندوں نے آئی جی لکشمی سنگھ سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا کہ ابھی جانچ چل رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ قتل کی واردات میں یومیہ نئی نئی باتیں سامنے آرہی ہیں جس کے بعد کچھ پولیس اہلکار بھی جانچ کے دائرہ میں آچکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...