امریکی پارلیمنٹ میں فائر الارم بجنے سے افراتفری، ڈیموکریٹک رکن اسمبلی نے کہا ’غلطی ہوگئی‘

Source: S.O. News Service | Published on 2nd October 2023, 1:25 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

واشنگٹن ، 2/اکتوبر (ایس او نیوز/ایجنسی) امریکی ایوان نمائندگان کے رکن جمال بومن نے ہفتے کے روز کیپیٹل آفس کی عمارت میں اس وقت فائر الارم بجایا جب ریپبلکن پارٹی کی حکومت کسی معاملے پر ووٹنگ شروع کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ بومن کے اس اقدام کی وجہ سے ان کی مذمت کی گئی۔

ایوان کے اسپیکر کیون میک کارتھی نے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور اس کا موازنہ 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل کی عمارت پر ہونے والے حملے سے کیا۔ کیون میکارتھی نے کہا، "یہ انتہائی خراب  ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ اگر لوگوں نے اس کیپیٹل میں کچھ غلط کیا ہے تو ان کے ساتھ کیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ان کے ساتھ کیسا سلوک کیا جاتا ہے۔"

میکارتھی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ہاؤس ایتھکس کمیٹی بومن کے اقدامات کو "سنجیدگی سے" دیکھے۔ اس کیس کو سزا کے بغیر نہیں چھوڑنا چاہیے۔ انہوں نے کہا، "میں اس پر ڈیموکریٹک لیڈر سے بات کرنے جا رہا ہوں۔ لیکن اس کی سزا میں کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔ یہ ایک شرمندگی ہے۔"

جیسے ہی معاملہ بڑھتا گیا، امریکی کانگریس مین بومن نے کہا، "میں ذاتی طور پر آج کے واقعات کے گرد پھیلی الجھن کو دور کرنا چاہتا ہوں۔ آج جب میں ووٹ ڈالنے جا رہا تھا تو میں ایک دروازے کے سامنے گیا جو عام طور پر ووٹنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ لیکن مجھے نہیں پتہ یہ آج کھلا ہے۔ میں یہ تسلیم کرتے ہوئے شرمندہ ہوں کہ میں نے فائر الارم کو متحرک کیا، غلطی سے یہ سوچ کر دروازہ کھل جائے گا۔ مجھے اس پر افسوس ہے اور اس کی وجہ سے ہونے والی کسی بھی الجھن کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ میں اس کے لیے مخلصانہ طور پر معذرت خواہ ہوں۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'لیکن میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں ووٹنگ میں کسی بھی طرح تاخیر کرنے کی کوشش نہیں کر رہا ہوں۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سپریم کورٹ نے 2 جی اسپیکٹرم معاملے میں مودی حکومت کی عرضی کو کیا خارج، لگائی پھٹکار

سپریم کورٹ نے آج مرکز کی مودی حکومت کو اس وقت شدید جھٹکا دیا جب 2 جی اسپیکٹر معاملے میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں ترمیم سے متعلق عرضی کو خارج کر دیا۔ سپریم کورٹ رجسٹری نے مرکز کی اس عرضی کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک طرح سے پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ مرکز کی یہ عرضی غلط سوچ پر ...

پچھلے دروازے سے نوکریاں ختم، پی ایم مودی پر راہل گاندھی کا ریزرویشن کے حوالے سے شدید حملہ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ریزرویشن کے حوالے سے پی ایم نریندر مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی ریزرویشن ہٹاؤ مہم کا منتر ہے کہ نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری‘ یعنی نہ رہے گی سرکاری نوکری اور نہ ملے گاریزرویشن۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ بی جے ...

ووٹنگ کا ڈیٹا 11 دن بعد آنے پر کپل سبل کا الیکشن کمیشن سے سوال

راجیہ سبھا کے رکن اور سپریم کورٹ کے مشہور وکیل کپل سبل نے 11 دن بعد الیکشن کا ڈیٹا جاری کرنے پر الیکشن کمیشن پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 11 دن بعد ووٹ کا ڈیٹا کمیشن کی ویب سائٹ پر آرہا ہے۔ ایسے میں میرا سوال یہ ہے کہ ڈیٹا 11 دن بعد کیوں آیا؟ آج لوگ کسی ادارے پر اعتماد نہیں ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔