اسرائیل کی غزہ میں رات بھر بمباری کے بعد دن میں کئے زمینی حملے؛ مزید 40 لوگوں کی موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st October 2023, 3:38 PM | عالمی خبریں |

غزہ ٣١/اکتوبر(ایس او نیوز/ایجنسی) اسرائیل نے غزہ پررات بھر بمباری کی ہے جس میں شمالی علاقے میں القدس اسپتال اورانڈونیشیا کے ایک اسپتال کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ مشرقی علاقے میں ترکیہ کے ایک اسپتال اور جنوبی علاقے میں ایک یورپی اسپتال پر بھی بمباری کرتے ہوئے تباہی مچادی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق رات بھربمباری کے بعد صبح اسرائیل کی برّی فوج نے غزہ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور ایک اسرائیلی یرغمالی خاتون فوجی اہلکار کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا۔

دوسری جانب حماس نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ فوجی خاتون اہلکاراب بھی یرغمال ہیں البتہ اسرائیلی فوجیوں نے ایک معمر شخص کو گولی مارکر قتل کردیا ہے۔

حماس نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں تین اسرائیلی یرغمالی خواتین کو دکھایا گیا ہے جب کہ حماس 87 اور 85 سالہ اسرائیلی خواتین کو پہلے ہی رہا کر چکا ہے جنھوں نے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حماس کے حسن سلوک کی تعریف کی تھی۔

غزہ میں رات بھر ہونے والی بمباری میں مزید 40 فلسطینی جاں بحق ہوگئے اس طرح غزہ میں مرنے والوں کی تعداد 8 ہزارسے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 21 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

ادھر مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی کو گولی مارکر  شہید کردیا اس طرح صرف مغربی کنارے میں  جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 126 ہوگئی۔ اُدھر دوسری طرف حماس کے حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 1400 سے زائد ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے الجزیرہ کے ایک اور صحافی کو فوری طورپرغزہ میں اپنا گھر خالی کرنے کی دھمکی دی تھی۔ اس سے قبل اسرائیل نے الجزیرہ عربی کے بیورو چیف کے گھر پربھی حملہ کرکے ان کے اہل خانہ کوختم کرچکا ہے۔

غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے قطر کے امیر حمد بن تمیم آل ثانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جو اسرائیل اور حماس کے درمیان امن مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

تاہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ بندی کے امکان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا کیا گیا تو اس کا مطلب حماس کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔