فضائی بمباری کے بعد اسرائیل زمینی حملوں پراترآیا، غزہ میں داخلے کی کوشش، رہائشی عمارتوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th October 2023, 9:48 PM | عالمی خبریں |

فلسطین 26 اکتوبر (ایس او نیوز/ایجنسی) غزہ پر فضائی بمباری کے بعد اسرائیل اب زمینی حملوں پر اتر آیا ہے، میڈیا رپورٹوں کی مانیں تو اسرائیلی فوج نے غزہ میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے جبکہ ٹینکوں نے جنوبی غزہ کے مختلف علاقوں میں گولہ باری کرکے کئی رہائشی عمارتوں کو تباہ کردیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے رات کو زمینی حملے کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد زمینی حملوں کی اطلاع ملی ہے۔ اس دوران زخمیوں میں شامل بچوں کی ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دیکھنے والوں کے دل دہل گئے ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ میں 18 دنوں سے بجلی، پانی اور ایندھن کی فراہمی بند ہے، جنریٹرز کے بغیر اسپتال کام کرنے سے قاصر ہیں۔کہا جارہا ہے کہ  اسرائیل غزہ کا محاصرہ جاری رکھ کر بھوک کو جنگی ہتھیار کےطور پر استعمال کر رہا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل کی بمباری سے تقریباً 481 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں، اور اب تک کی اموات کا حساب لگائیں تو اسرائیلی فوج کی بمباری سے غزہ میں اب تک7 ہزار 28 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔