اسرائیلی ٹینکوں کی غزہ میں داخل ہونے کی ہورہی ہے کوشش؛ لیکن شدید مزاحمت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st October 2023, 8:09 AM | عالمی خبریں |

غزہ 30/اکتوبر (ایس او نیوز/ایجنسی) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں ٹینکوں کے ساتھ داخل ہونے کی کوشش کرنے والی اسرائیلی فوجوں کو ایک بار پھر پسپا کردیا ہے اور انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ہے۔

اردو میڈیا میں آئی خبروں پر بھروسہ کریں توپیرکے روز حماس کی اسرائیلی فوج سے جھڑپ ہوئی جو غزہ کے صلاح الدین اسٹریٹ میں ٹینکوں کے ساتھ داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی تاہم زبردست مزاحمت کے ذریعے اسے پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا گیا ہے۔

کہا جارہاہے کہ اسرائیل کے کہنے کے برعکس، غزہ کی پٹی میں رہائشی محلوں کے اندر کوئی زمینی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی ٹینک غزہ کے مضافات پر جمع ہوئے ہیں اور چاروں جانب سے شہر میں داخل ہوکر کسی بڑے حملے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم حماس کے جانبازوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

دریں اثنا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں برّی کارروائیوں کی دھمکی کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش شروع کردی ہے۔ مضافاتی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے درجنوں ٹینک پہنچ گئے ہیں اور ایک ساتھ غزہ پر چڑھائی کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔

لیکن حماس کی سخت مزاحمت کے باعث تاحال اسرائیلی ٹینک غزہ شہر میں داخل نہیں ہوسکے ہیں اور ان کی پیش قدمی رک گئی ہے۔حماس کے جانباز سامان جنگ کی قلت کے باوجود 24 دنوں سے جاری بمباری کے باوجود مستعد کھڑے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے تاحال غزہ کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ بجلی، پانی اور خوراک کی فراہمی معطل ہے۔ ایندھن کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے اسپتال میں جنریٹرز بند ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں ہزاروں طبی مراکز بند ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بینجامن نیتن یاہو کے دفتر کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حکومت نے جنگ بندی کے مطالبات کو سختی سے مسترد کردیاہے۔

عرب میڈیا کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کا کہناہے کہ بینجامن نیتن یاہو نے اس بات پر زور دیا ہے کہ 7 اکتوبر سے پہلے کی پوزیشن پر واپسی نہیں ہو سکتی۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے نشاندہی کی کہ “اسرائیلی افواج غزہ کی پٹی میں ہمیشہ کے لیے موجود رہنے کا ارادہ نہیں رکھتیں، لیکن ہم حماس کو ختم کرنے کے مقاصد پورے ہونے تک وہیں رہیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔