فلسطینیوں کی تدبیرکے سامنے اسرائیل کی خفیہ ایجنسیاں بے بس اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس کا بھی حماس حملوں پر ناکامی کا اعتراف

Source: S.O. News Service | Published on 19th October 2023, 12:42 PM | عالمی خبریں |

تل ابیب ، 19/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں فلسطینیوں کی شہادت میں دن بہ دن اضافہ ہوتاجارہاہے،وہاں کے حالات انتہائی خراب ہوتے جارہے ہیں،اس دوران اسرائیل او راس کے حامی ممالک امریکہ،برطانیہ،فرانس اور جرمنی کے حکمراں مستقبل کو لے کر خوفزدہ ہیں۔کیوں کہ فلسطینیوں کی تدبیرکے سامنے اسرائیل کی خفیہ ایجنسیاں بے بس ہوگئی ہیں۔دنیاکے کسی کونے پرپرندوں کے پر مارنے کی خبررکھنے کی بڑے سے بڑے دعویٰ کرنے والی اسرائیلی خفیہ ایجنسی”موساد“ایک معمولی اور نہتے فلسطینیوں کی منصوبہ بندی کے سامنے شرمندہ ہے۔حماس کے اسرائیل پر حملوں کی پیشگی اطلاعات نہ دینے پراسرائیل کی داخلی انٹیلی جنس سکیورٹی کے بعد اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس نے بھی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس نے حماس حملوں کا اندازہ لگانے میں ناکام ہونے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل احرون حالیوا نے ماتحتوں کو بھیجے گئے خط میں اعتراف کیا کہ ہماری کور 7 اکتوبر کے حماس حملوں کا اندازہ لگانے میں ناکام ہوئی۔ حماس حملوں کا اندازہ نہ لگانے کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں۔اس سے قبل اسرائیلی داخلی انٹیلی جنس ایجنسی شباک نے بھی حماس حملوں کی وارننگ جاری کرنے میں ناکامی کا اعتراف کیا تھا۔7 اکتوبر کی صبح فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کی سرحدی رکاوٹ کو توڑتے ہوئے جنوبی اسرائیلی کمیونٹیز اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا اور حملے شروع کیے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنیگبی نامی سکیورٹی ایڈوائزر سے ایک پریس بریفنگ کے دوران سوال پوچھا گیا کہ کیا اس حملے سے متعلق اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو پتہ نہیں چلا؟جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ میری غلطی ہے اور ان تمام لوگوں کی غلطیوں کی عکاسی کرتی ہے جن کا کام انٹیلی جنس اطلاعات کا تجزیہ کرنا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔