ایران نے اسرائیل کو دیا انتباہ؛ اگر غزہ پر دوبارہ حملہ کیا تو نتائج ہوں گے سنگین

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th November 2023, 2:06 AM | عالمی خبریں |

تہران  27/نومبر (ایس او نیوز) اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے دوران  ایران نے پیر کو خبردار کیا  کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں دوبارہ فوجی آپریشن شروع کیا تو انہیں اس کے سنگین  نتائج بھگتنے پڑیں گے۔

چار روزہ جنگ بندی منگل کے روز ختم ہونے والی ہے  اور حماس نے  اس میں توسیع اور مزید یرغمالوں کو رہا کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔جمعہ کو شروع ہونے  والی جنگ بندی کے دوران  اب تک ۵۸؍ اسرائیلی یرغمالوں کو آزاد کر دیا گیا اور بدلے میں اسرائیل  نے ۱۱۷؍ فلسطینیوں کو رہا کیا۔
 ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا’’ صہیونی حکومت کی اگلی فوجی جارحیت کا یقیناً جواب دیا جائے گا۔‘‘کنعانی نے کہا’’مزاحمت کاروں نے یہ دکھایا ہے کہ وہ خاموش نہیں رہیں گے، وہ مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے اور یہ کہ ان کی نظر میں امریکی حکومت بحران کا ایک حصہ ہے۔‘‘

 انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ میں جنگ کا جاری رہنا اور اسرائیل کے لیے امریکی حمایت خطے میں تنازعات، عدم استحکام، عدم تحفظ اور جنگ کے دائرہ میں توسیع کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران چاہتا ہے کہ موجودہ جنگ بندی مستحکم شکل اختیار کرے تاکہ اسرائیل کو  جارحیت سے روکا  جا سکے۔

 کنعانی نے مزید کہاکہ ہمارے پاس موجود معلومات کے مطابق قطری حکومت جنگ بندی کے حوالے سے سنجیدہ کوشش کر رہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ موجودہ جنگ بندی مستحکم ہو گی۔۷؍ اکتوبر کے حملوں کے بدلے میں اسرائیل نے حماس کو تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے جس کی غزہ پر حکومت ہے۔ اسرائیلی حکام کہتے ہیں کہ ان حملوں میں تقریباً۱۲۰۰؍ ا سرائیلی ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے اور تقریباً۲۴۰؍ افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

 فلسطینی علاقے میں حکام کے مطابق اسرائیل کی فضائی اور زمینی بمباری مہم میں غزہ میں تقریباً۱۵؍ ہزار افراد  شہید ہو چکے ہیں جن میں ہزاروں بچے بھی شامل ہیں۔ایران نے ۷؍ اکتوبر کے حملوں  پر حماس کی حمایت کی تھی جبکہ اس کی منصوبہ بندی یا اس پر عمل درآمد میں کسی بھی طرح ملوث ہونے سے انکار کیا تھا۔واضح رہےکہ تہران اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا  اور۱۹۷۹ء کے انقلاب کے بعد سے اس نے فلسطینی تحریک کی حمایت کو اپنی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو بنایا ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...