شدید گرمی سے بے حال ایران نے لگایا لاک ڈاؤن، 2 دنوں کے لیے سبھی دفاتر، اسکول اور بینک بند کرنے کا حکم

Source: S.O. News Service | Published on 3rd August 2023, 1:03 PM | عالمی خبریں |

تہران، 3/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) ہندوستان کے کئی علاقوں میں اس وقت شدید بارش نے تباہی کا منظر پیدا کر رکھا ہے، لیکن ایران کے عوام شدید گرمی سے پریشان ہیں۔ ایران میں گرمی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انتظامیہ نے دو دنوں کے لیے ’لاک ڈاؤن‘ کا اعلان کر دیا ہے۔ صادر حکم میں دو دنوں کی سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے پیش نظر بدھ اور جمعرات کو سبھی اسکول، بینک اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ سرکاری ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے سبب لوگوں کی صحت پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔ گرمی کی وجہ سے بجلی کا بھی زیادہ استعمال ہو رہا ہے اور نتیجہ کار کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر بجلی کٹوتی کرنی پڑ رہی ہے۔

ایران کے جنوبی شہروں میں درجہ حرارت اس وقت 50 ڈگری سلسیس تک پہنچ رہا ہے۔ منگل کے روز تہران سمیت کئی بڑے شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سلسیس کے قریب رہا۔ حکومت ایران کے ترجمان نے کہا کہ ’’آنے والے دنوں میں زبردست گرمی پڑنے کا اندیشہ ہے۔ اس وجہ سے حکومت نے دو دن کے ملک گیر بند کا فیصلہ لیا ہے۔‘‘ تہران سمیت ملک کے ایک درجن شہروں میں درجہ حرارت منگل کو 50 ڈگری سلسیس سے زیادہ رہا۔ ایران کا بڑا حصہ پہاڑی اور نشیبی علاقہ ہے۔ اس وجہ سے یہاں درجہ حرارت کبھی بہت زیادہ نہیں ہوتا۔ لیکن اس وقت چونکہ درجہ حرارت بہت زیادہ ہے تو ملک گیر بند کرنے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عام طور پر تہران اور اس کے آس پاس ک ے کچھ علاقوں میں ہی گرمی ہوتی ہے۔ بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 22 سے 26 ڈگری سلسیس تک ہی رہتا ہے۔ ایران میں نومبر سے مئی تک بارش کا سیزن رہتا ہے، جبکہ مئی سے اکتوبر کے دوران گرمی رہتی ہے۔ لیکن اس بار کچھ زیادہ ہی گرمی پڑ رہی ہے۔ عموماً ایران میں گرمی کے موسم میں 26 سے 32 ڈگری سلسیس یا زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری تک ہی درجہ حرارت رہا کرتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔