بھٹکل میں نیشنل ہائی وے کا نامکمل کام - ہوراٹا سمیتی نے کیا عوامی جدوجہد اور قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th February 2024, 2:30 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 10 / فروری (ایس او نیوز)گزشتہ12 سال قبل شروع کیا گیا نیشنل ہائی وے 66 کا تعمیری کام اب تک مکمل نہیں ہوسکا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے عوام کی زندگی عذاب بن کر رہ گئی ہے ۔ اس ضمن میں ہائی وے ڈیولپمنٹ اتھاریٹی، ضلع انتظامیہ اورمنتخب عوامی نمائندوں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ 

ایسے میں ہوراٹا سمیتی نے اب احتجاج اور قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مسئلے کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی کے نمائندوں نے شہر کے ٹورسٹ بنگلو میں ایک میٹنگ منعقد کی اورنیشنل ہائی وے توسیعی کام میں ہو رہی ہے تاخیر اور اس سے درپیش مسائل حل کرنے کے لئے آئندہ جدوجہد کا لائحہ عمل مرتب کیا۔

 میٹنگ میں یہ بات زیر بحث آئی کہ پچھلے کئی سالوں سے ٹھیکیدار آئی آر بی کمپنی ہائی وے کی توسیع کے معاملے میں درپیش مسائل پر توجہ نہیں دے رہی ہے ۔ بھٹکل میں ہائی وے توسیعی کام کے افتتاح کو 2 سال گزرجانے کے باوجود کام مکمل نہیں ہوا ، لیکن آئی آر بی کمپنی کا ٹول وصولی کا کام بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے ۔ اتنی ساری پریشانیوں کے باوجود ضلع  انتظامیہ ٹھیکیدار کمپںی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔ رکن پارلیمان تو اس بارے میں کوئی بات ہی نہیں کر رہے ہیں۔  ضلع انچارج وزیر کبھی کبھار آئی آر بی کے خلاف بیان بازی کرکے خاموش ہو جاتے ہیں۔

ان حالات کے پس منظر میں کمیٹی نے محسوس کیا کہ اب احتجاج اور قانونی کارروائی ہی آخری راستہ ہے۔ طے کیا گیا کہ اگلے ایک ہفتے میں نیشنل ہائی وے کا توسیعی کام رکنے کے تعلق سے تمام معلومات اکٹھا کرنے کے ساتھ  قانونی ماہرین سے بات چیت کی جائے گی اور پھر اس کے بعد آئی آر بی کے ٹول گیٹ کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرا کیا جائے گا۔

میٹنگ میں عنایت اللہ شابندری، ستیش کمار نائک ، راجیش نائک، ایڈوکیٹ وکٹر گومس، محی الدین رکن الدین، ایڈوکیٹ عمران لنکا، جیلانی شاہ بندری، کرشنا نائیک، وینکٹیش نائک، توفیق بیری، اشفاق کے ایم، ایس ایم ۔ سید پرویز اور دیگرذمہ داران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔